نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) پر ترسیل و تقسیم کے نقصانات بڑھنے پر ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ عائد کر دیا ہے۔
نیپرا کے اعلامیے کے مطابق لیسکو کے نقصانات مالی سال 2023-24 میں بڑھ کر 15.92 فیصد تک پہنچ گئے، جب کہ گزشتہ مالی سال 2022-23 میں یہ شرح 11.8 فیصد تھی۔ نقصانات میں اضافے کے باعث قومی خزانے کو 47 ارب 60 کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لیسکو کو اس حوالے سے شوکاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، تاہم وہ اتھارٹی کو مطمئن کرنے میں ناکام رہی۔ لیسکو کو 15 روز میں نامزد بینکوں میں جرمانے کی رقم جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
نیپرا نے بتایا کہ اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) سے بھی وضاحت طلب کی گئی تھی۔ مالی سال 2023-24 میں آئیسکو کی وصولیاں 97 فیصد رہیں جبکہ گزشتہ سال یہ 105 فیصد تھیں۔اعلامیے کے مطابق آئیسکو نے مؤقف اختیار کیا کہ اصل وصولیاں 98 فیصد تھیں، جس پر نیپرا نے آئیسکو کو ریکوری بہتر بنانے کی ہدایت کر دی.
برطانیہ ،مساجد اور مسلم کمیونٹی کے تحفظ کے لیے 10 ملین پاؤنڈ فنڈنگ کا اعلان
امریکی پابندیوں پر روس اور چین کا سخت ردعمل، یوکرین امن کوششوں کو نقصان قرار
ڈبلن میں پناہ گزینوں کے ہوٹل کے باہر احتجاج پرتشدد، پولیس وین نذرِ آتش، متعدد گرفتار








