بجلی کمپنیوں میں تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی کا فیصلہ

پاور ڈویژن نے تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو تبادلوں اور تقرریوں سے روک دیا۔ کیونکہ نگراں حکومت نے بجلی کمپنیوں میں تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاور ڈویژن نے فیصلے پر عملدرآمد کے لیے بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو خط لکھ دیا۔ ذرائع کے مطابق بجلی کمپنیوں میں کسی قسم کی پوسٹنگ اور ٹرانسفرز کی اجازت نہیں ہوگی۔ پابندی کا فیصلہ بجلی چوری کے خلاف مہم کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بجلی چوری کے خلاف مہم کی کامیابی اور تسلسل کے لیے تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی ضروری ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے گزشتہ سال ستمبر میں بجلی چوری کے خلاف مہم شروع کی تھی۔

Comments are closed.