’وہ بہترین آپریشن تھا‘ٹرمپ کی نیتن یاہو کے لبنان میں پیجر دھماکوں کی تعریف
واشنگٹن: اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دو پیجر ڈیوائسز کا تحفہ دیا۔
باغی ٹی وی: اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک سنہری پیجر اور ایک عام پیجر تحفے میں دیا جوکہ گزشتہ سال لبنان میں حزب اللہ کے خلاف ہونے والے پیجر دھماکوں کا حوالہ تھاامریکی صدر نے تحفے پر ردعمل دیتے ہوئے پیجر دھماکوں کی تعریف کی اور کہا کہ ’وہ بہترین آپریشن تھا‘۔
بدلے میں ٹرمپ نے نیتن یاہو کو ان کے اس دورے کی تصویر پیش دی جس میں ٹرمپ اور نیتن یاہو موجود ہیں، تصویر کے انتساب میں درج ہے ’ایک عظیم رہنما بی بی (نیتن یاہو) کے لیے‘۔
4 کزنز کو اٹلی کا جھانسہ دے کر ایران میں اغوا کاروں کے حوالے کر دیا
واضح رہے کہ نیتن یاہو نے گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کی تھی،وائٹ ہاؤس میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکا غزہ کی پٹی پر قبضہ کر لے گا، ہم اس کے مالک ہوں گے جس کا مقصد اس علاقے میں استحکام لانا اور ہزاروں ملازمتیں پیدا کرنا ہے۔
ٹرمپ کا غزہ کی پٹی پر طویل عرصے تک قبضہ کرنے کا اعلان
امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں غزہ میں طویل المدتی ملکیت کی پوزیشن دیکھتا ہوں، ہم غزہ کو ترقی دیں گےعلاقے کے لوگوں کے لیے ملازمتیں دیں گے ، شہریوں کو بسائیں گےفلسطینیوں کے لیے منصوبے کے تحت اردن اور مصر کے رہنما جگہ فراہم کریں گے، مشرق وسطیٰ کے دیگر رہنماؤں سےبات ہوئی، انہیں فلسطینیوں کو غزہ سے منتقل کرنے کا آئیڈیا پسند آیا۔
امریکا کی فنڈنگ رُکنے سے جنوبی ایشیا میں لاکھوں خواتین متاثر ہوں گی،اقوام متحدہ
17 ستمبر 2024 کو لبنان میں سیکڑوں کی تعداد میں پیجرز میں دھماکے ہوئے تھا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوگئے تھےان دھماکوں کے اگلے ہی روز لبنان میں کئی واکی ٹاکی سیٹس اور موبائل فونز میں دھماکے ہوئے جن کے نتیجے میں مزید 25 افراد ہلاک اور 608 افراد زخمی ہوئے تھےلبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے ان دھماکوں کا الزام اسرائیل پر عائد کیا تھا، بعد ازاں اسرائیلی وزیر اعظم نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کی کوشش کرنےوالا مسافر گرفتار