اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے فلسطینی قیدیوں کو سزائے موت دینے کے بل کی حمایت کر دی، یہ بل بدھ کو پارلیمان میں پیش کیا جائے گا۔
ترکیہ کی اناطولیہ ایجنسی کے مطابق یہ بل دائیں بازو کی جماعت ’جیوش پاور پارٹی‘ نے پیش کیا ہے جس کی قیادت وزیرِ قومی سلامتی ایتمار بن گویر کر رہے ہیں۔ بل میں کہا گیا ہے کہ جو شخص کسی اسرائیلی شہری کو نسلی تعصب یا ریاستِ اسرائیل کو نقصان پہنچانے کے ارادے سے قتل کرے گا، اسے سزائے موت دی جائے گی۔
سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق یرغمالیوں اور لاپتا افراد کے کوآرڈینیٹر گل ہیرش نے تصدیق کی کہ نیتن یاہو نے بل کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے، حالانکہ وہ پہلے اس کے مخالف تھے۔خیال رہے کہ اسرائیل میں کسی بھی بل کو قانون بننے کے لیے تین مراحل سے گزرنا پڑتا ہے
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات، دو نوجوان قتل
امریکا کا جوہری دھماکوں کے تجربات کا کوئی منصوبہ نہیں، وزیرِ توانائی
صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس کل شام 5 بجے طلب کر لیا








