اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایک بار پھر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فوج کو غزہ میں فوری فضائی اور زمینی حملے کرنے کا حکم دے دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کی جانب سے غزہ میں کارروائیاں جاری ہیں۔ اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ نیتن یاہو نے ایک اعلیٰ سطح اجلاس کے بعد فوج کو بھرپور حملوں کی ہدایت دی۔یہ اجلاس اسرائیلی پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے موقع پر منعقد ہوا، جس میں وزیرِ اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل امن چاہتا ہے لیکن سلامتی کے خطرات کے سامنے خاموش نہیں رہ سکتا۔

عرب میڈیا کے مطابق نیتن یاہو نے الزام عائد کیا کہ جنوبی غزہ میں اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کیا گیا ہے، جب کہ حماس نے مغویوں کی لاشوں کی واپسی کے معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے.

پاکستان کا غزہ میں امن فوج بھیجنے کا کوئی معاہدہ نہیں: وزارت اطلاعات

سندھ کی خواتین کے لیے اسکوٹی پروگرام اور پنک ای وی ٹیکسی سروس کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا میئر کراچی کے حمایت یافتہ ارکان سے لاتعلقی کا اعلان

پی ٹی آئی آزاد کشمیر کا منحرف ارکان کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

Shares: