اسلام آباد : آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (سی جے ایس سی) کی تعیناتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد تحریک انصاف نے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا ہے۔
تحریک انصاف کی جانب سےجاری اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ فوج کےنئے سربراہ کی تقرری کےضمن میں صدرمملکت کا اعلامیہ آچکا ہے،آرمی چیف مقررہونے پرجنرل عاصم منیر کیلئےنیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہیں۔تحریک انصاف کےاعلامیے میں کہا گیا ہےکہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی مقرر ہونے پر جنرل ساحر شمشاد کیلئے بھی نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہیں
تحریک انصاف اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 8 ماہ کے واقعات نے واضح طور پر ملک میں تفریق پیدا کی، 8 ماہ میں جو اقدامات کیے گئے ان سے ملک اور اداروں کو نقصان پہنچا، پاکستان میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی دیکھنے میں آئی، صحافتی اداروں اور صحافیوں کو شدید دباؤ اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ارشد شریف جیسے نامور صحافی شہید کردیے گئے۔
تحریک انصاف کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فوج کی نئی قیادت سے ہماری توقع ہے کہ وہ آئینی حقوق کی بحالی میں کردار ادا کرے گی، فوج کی نئی قیادت سے توقع ہے کہ وہ جمہوریت کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کرےگی۔
آرمی چیف تقرری؛ وزیر دفاع نے وزیراعظم ہاؤس کو سمری موصول ہونے کی تصدیق کردی
خبردار۔!ایوان اقتدارمیں تھرتھلی۔24گھنٹےاہم:اعظم سواتی،بیگم تہجدگزار،بیٹا شراب کا سوداگر۔ثبوت حاضر ہیں۔
جی ایچ کیو نے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی تعیناتی کی سمری بھجوا دی، آئی ایس پی آر
فیروز نڈیاڈوالا اکشے کمار کے بغیر ویلکم 2 اور آوارہ پاگل دیوانہ 2 بنائیں گے؟