نئی دہلی اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی، سشمیتا سین مدد کے لئے سامنے آگئیں

0
53

بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے نئی دہلی کے اسپتالوں میں آکسیجن کی کمی پر مدد کیلئے سامنے آگئیں۔

باغی ٹی وی : بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی کے شانتی مکند اسپتال کے سی ای او سنیل ساگر میڈیا کو کورونا کی صورتحال اور اسپتال میں آکسیجن سلنڈرز کی کمی کے بارے میں بتاتے ہوئے جذبات پرقابو نہ رکھ سکے اور روپڑے۔

نئی دہلی کے اسپتال میں کورونا مریضوں کیلئے آکسیجن کی کمی کی خبریں سامنے آنے پر پورے بھارت میں بھونچال مچ گیا تھا تاہم اس نازک موقع پر اداکارہ سشمیتا سین پیچھے نہ رہیں اور ممبئی میں ہوتے ہوئے دہلی کے اسپتال کیلئے آکسیجن کی فراہمی میں مدد کی۔


اداکارہ نے دہلی کے شانتی مکنڈ اسپتال کے سی ای او سنیل ساگر کی ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ملک میں آکسیجن کا بحران آگیا ہے اور ایسے میں ممبئی میں اس اسپتال کیلئے کچھ آکسیجن سلنڈرز کا انتظام کرنے میں کامیاب ہوئی ہوں لیکن مشکل یہ ہے کہ ان آکسیجن سلنڈرز کو ممبئی سے دہلی بھیجنے کے لیے کوئی راستہ نہیں ہے۔

اداکارہ نے تمام لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ یہ سلنڈرز دہلی پہنچانے میں ان کی مدد کریں۔

چند گھنٹوں بعد اداکارہ نے ایک اور ٹوئٹ کرکے بتایا کہ شانتی اسپتال میں آکسجین کی کمی پوری ہوگئی ہے اور یوں مجھے سلنڈرز بھیجنے کیلئے مزید وقت مل گیا ہے، اس دوران مدد کرنے پر سب کی شکر گزار ہیں۔


سشمیتا نے بتایا کہ آکسیجن سلنڈر ممبئی سے دہلی کے اسپتال کیلئے روانہ کردیے گئے ہیں۔

سشمیتا سین کے اس اقدام پر کئی صارفین مدد کے لئے میدان میں آگئے-

Leave a reply