نئی پابندیاں ایٹمی سمجھوتے کو نقصان پہنچائیں گی . ایران نے کھری کھری سنا دی

0
26

نئی پابندیاں ایٹمی سمجھوتے کو نقصان پہنچائیں گی . ایران نے کھری کھری سنا دی

باغی ٹی وی : ایران کے سینئر مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران کے خلاف یورپ کی نئی پابندیاں ایٹمی ڈیل کو کمزور کرنے کے مترادف ہیں . اس سے معاملہ دونوں جانب مزید الجھے گا .

سید عباس عراقچی نے پریس ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کی نام نہاد انسانی حقوق سے متعلق پابندیاں ایٹمی سمجھوتے کے تعلق سے گویا ایٹمی ڈیل کو کمزور کرنے کی کوشش ہے۔

واضح رہے کہ یورپی یونین نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے بہانے گزشتہ پیر کو ایران کے آٹھ شہریوں اور تین اداروں کے خلاف پابندیاں لگانے کا اعلان کیا تھا۔

یورپی یونین نے ایران پر پابندیوں میں اپریل 2022 تک توسیع کردی۔یورپی یونین کے مطابق ایران کے تین بڑے جنرلوں سمیت 8 مزید افراد پر بھی پابندی لگائی گئی۔

دستاویز کے مطابق ایران میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر پابندیوں کو اپریل 2022 تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا۔واضح رہے کیہ یہ اقدامات پہلی بار 2011 میں متعارف کروائے گئے تھے اور بعد ازاں اس میں سالانہ توسیع کی گئی۔

Leave a reply