کراچی میں سڑکوں کی بندش کی ایک نئی لہر ایک بار پھر شہر کو مفلوج کرنے جا رہی ہے، ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کے بعد اب کراچی واٹر اینڈ سیوریج سسٹم امپرومنٹ پروجیکٹ (کے ڈبلیو ایس ایس آئی پی) کے تحت یونیورسٹی روڈ پر نئی کھدائی اور ٹریفک رکاوٹوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے۔

حکام کے مطابق نیپا چورنگی سے فیڈرل اردو یونیورسٹی تک یونیورسٹی روڈ کا ایک حصہ 10 نومبر سے 30 دسمبر تک بند رہے گا۔ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ یہ بندش 96 انچ اور 72 انچ قطر کی نئی پائپ لائنیں بچھانے کے لیے ضروری ہے، جو کہ کے-4 منصوبے کے اضافی حصے میں شامل ہیں۔ تقریباً 2.7 کلومیٹر طویل یہ حصہ شہر کو پانی کی فراہمی کے نظام میں بہتری کے لیے نئی لائنوں کے نیٹ ورک کا حصہ بنے گا۔تاہم گلشنِ اقبال، گلستانِ جوہر اور ملحقہ علاقوں کے لاکھوں رہائشی پہلے ہی ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے کے باعث شدید ٹریفک جام اور گرد و غبار سے پریشان ہیں۔

پروجیکٹ دستاویزات کے مطابق پانی کی لائن بچھانے کا پہلا مرحلہ نیپا چورنگی سے فیڈرل اردو یونیورسٹی تک، جبکہ دوسرا مرحلہ حسن اسکوائر سے نیپا چورنگی تک مکمل کیا جائے گا۔اگرچہ حکام نے منصوبے کی تکمیل کے لیے 30 دسمبر کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے، لیکن شہر میں جاری منصوبوں کی تاخیر کے باعث شہری اس نئی ٹائم لائن پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کر رہے ہیں

تھائی لینڈ کے قریب تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے سات افراد ہلاک

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Shares: