سام سنگ نے نئے فون متعارف کروادیئے
لاہور: سام سنگ نے گلیکسی اے 50 ایس اور گلیکسی اے 30 ایس متعارف کروا دئیے ہیں.
تفصیلات کے مطابق سام سنگ نے گلیکسی اے 50 ایس اور گلیکسی اے 30 ایس متعارف کرا دئیے ہیں، سام سنگ گلیکسی اے 50 سیریز سام سنگ کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی سیریز ہے۔ سام سنگ نے گلیکسی اے 50 ایس میں رئیر پینل کو دوبارہ ڈیزائن کیا ہے۔ اس میں جیومیٹرک پیٹرن اور ہولوگرافک ایفیکٹس شامل کیے ہیں۔ سام سنگ گلیکسی اے 50 ایس میں نئے کیمرے شامل کیے گئے ہیں۔ اس میں 48MP f/2.0 کا مین، 5MP ڈیپتھ سنسر اور 8MP 123-degree الٹرا وائیڈ ماڈیول ہے۔ اس کا سیلفی کیمرہ بھی 25MP f/2.0 سے اپ گریڈ کر کے 32MP f/2.0 کیا گیا ہے۔ دوسرے ہارڈ وئیر کے معاملے میں یہ گلیکسی اے 50 جیسا ہی ہے ، اس میں 6.4 انچ 1080×2340 پکسل انفینیٹی یو سپر ایمولیڈ ڈسپلے ہے۔
دوسری جانب سام سنگ گلیکسی اے 30 ایس کا ڈیزائن تو تبدیل کیا گیا ہے لیکن یہ چار پرانے رنگوں میں ہی دستیاب ہوگا۔اس فون میں نیا رئیر کیمرہ 25MP f/1.7 مین (جو 16 میگا پکسل سے بڑھایا گیا ہے)، 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ ماڈیول اور 5 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر ہے۔ فون کا سیلفی کیمرہ پہلے کی طرح 16MP f/2.0 ہے۔