سیالکوٹ،باغی ٹی وی ( شاہد ریاض) اشیائے خورد و نوش کی نئی قیمتیں مقرر
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کی سفارشات کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع بھر کے لئے اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں کا از سر نو تعین کر دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چاول باسمتی سپر نیا کی فی کلو گرام قیمت 310روپے مقرر کی گئی ہے، چاول اری 70روپے کلو، دال چنا موٹی222، دال چنا باریک 210روپے فی کلو گرام، دال مسور موٹی 250روپے فی کلو، دال ماش دھلی ہوئی 453روپے کلو، دال ماش بغیر دھلی ہوئی 410روپے کلو، دال مونگ دھلی ہوئی 250روپے کلو، کالے چنے (موٹے) 220روپے کلو، سفید چنے (موٹے) 330روپے کلو، بیسن 225روپے کلو، دودھ 130روپے لٹر، دہی 140روپے کلو، چھوٹا گوشت1400روپے کلو، بڑا گوشت700روپے کلو، تندوری روٹی 100گرام 15روپے، جبکہ 120گرام وزنی نان کی قیمت 20روپے مقرر کی گئی ہے،آٹا، گھی کی قیمت حکومت پنجاب کے پالیسی کے مطابق ہوگی، سبزیوں، پھلوں، انڈوں، چکن کی قیمت کا تعین روزانہ کی بنیاد پر مارکیٹ کمیٹی کریگی۔
دریں اثناء ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ قیمتوں پر عملدرآمد یقینی بنائیں-

Shares: