لیہ(باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر خالدپرویز کی زیرصدارت پرائس کنٹرول فکسیشن کمیٹی کااجلا س منعقدہوا۔ اجلاس میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل قدسیہ ناز،ڈی او انڈسٹری محمدکاشف نثار،تنویراحمدخان،سید عمران علی شاہ،رانا اعجاز سہیل،ملک مظفر اقبال دھول،محمدعمرشاکر،عبدالمنان،ظہیراحمد،شیخ بلو،واحدبخش باروی،مہرمحمداقبال سمرا،سید الطاف حسین شاہ،مہدی حیات قریشی ودیگر موجود تھے۔اجلاس میں تاجربرادری کی باہمی مشاورت سے اشیاء ضروریہ کے نئے ریٹ مقررہ کردیے گئے ۔اس ضمن میں نئی ریٹ لسٹ کاباقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔نئی ریٹ لسٹ کے مطابق آٹا ریگولرگورنمنٹ پالیسی کے مطابق ،دیگر کے ریٹ فی کلوکے حساب سے چاول سپرکرنل باسمتی کچی290روپے، چاول سپرکرنل باسمتی پکی290روپے ،اری چھ 135،دال چنا موٹی 190،باریک 185،دال مسور موٹی 243،دال ماش غیرملکی موٹی 430،دال مونگ دھلی ہوئی 210،بیسن 210،میدہ 140،چناسیاہ موٹا 195،باریک 185،چناسفید موٹا375،باریک 325،دودھ 110،چھوٹاگوشت 1100،بڑا گوشت 550،دہی 120،سوجی 140روپے جبکہ روٹی سو گرام 15روپے،نان 120گرام 20روپے،چینی ایکس مل تین روپے جبکہ گھی ،کوکنگ آئل اور سرخ مرچ بمطابق کمپنی کے پرنٹ ریٹ پرفروخت ہوں گے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرخالدپرویز نے کہاکہ پرائس کنٹرول کمیٹی کا بنیادی مقصد شہریوں کوہرممکن ریلیف فراہم کرنا ہے جو ضلعی انتظامیہ اور ممبران پرائس کنٹرول کمیٹی کی باہمی مشاورت سے ہی ممکن ہے ۔انہوں نے کہاکہ صارفین کے معاشی حقوق کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے تاجربرادری نئی ریٹ لسٹ پر عمل کریں تاکہ صارفین کو ہرممکن سہولیات فراہم کی جاسکے۔اس موقع پر بتایاگیا کہ ہردوکاندار و ڈیلرنیانرخ نامہ نمایاں جگہ پرآویزاں اور مقررہ نرخوں پر اشیاء خورد نوش فروخت کریں گے جبکہ صارفین کسی بھی شکایت کی صورت میں 0606-920016یاپھر 0606-920114پر رابطہ کریں۔
Shares: