انگلینڈ اور بھارت کے درمیان جاری 5 میچز کی ٹیسٹ سیریز میں ٹیسٹ کرکٹ کا نیا عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا۔

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کسی 5 میچز کی سیریز میں 50 سے زائد ففٹی پلس اسکورز بنے ہیں۔اب تک سیریز میں 19 سنچریاں اور 31 نصف سنچریاں بن چکی ہیں، یوں ففٹی پلس اننگز کی تعداد 50 ہو گئی ہے۔اس سے قبل یہ ریکارڈ 1920-21 کی ایشیز سیریز کے پاس تھا جس میں 5 میچز میں 49 ففٹی پلس اننگز کھیلی گئی تھیں۔بھارت کی جانب سے اب تک 28 جبکہ انگلینڈ کی طرف سے 22 ففٹی پلس اسکور بنائے گئے۔

مزید برآں، اس سیریز میں 5 میچز کے دوران سب سے زیادہ مجموعی رنز بنانے کا بھی نیا ریکارڈ قائم ہوا ہے۔اس سے قبل 1928-29 کی ایشیز سیریز میں مجموعی 6606 رنز بنے تھے۔یاد رہے کہ 1993 کی ایشیز سیریز میں 6 میچز کے دوران 50 ففٹی پلس اسکورز ہوئے تھے، تاہم 5 میچز کی سیریز میں پہلی بار یہ سنگ میل عبور کیا گیا ہے۔

بلوچستان کابینہ میں رد و بدل کا امکان

چارسدہ: شبقدر میں پولیس پر فائرنگ، دو حملہ آور ہلاک

یمن کے قریب پناہ گزینوں کی کشتی الٹ گئی، 54 افراد ہلاک

Shares: