حماس نے ایک نئی ویڈیو جاری کی ہے جس میں دو اسرائیلی یرغمالیوں کو زندہ اور محفوظ حالت میں دکھایا گیا ہے۔ ان میں گائے گلبوآ-دلال اور علون اوہیل شامل ہیں۔

یہ دونوں افراد اکتوبر 2023 میں اسرائیل کے ایک میوزک فیسٹیول سے اغوا کیے گئے تھے۔ ویڈیو میں گائے گلبوآ-دلال نے کہا کہ وہ غزہ سٹی میں دیگر یرغمالیوں کے ساتھ قید ہیں اور خدشہ ظاہر کیا کہ اسرائیلی حملوں میں وہ مارے جا سکتے ہیں۔گلبوآ-دلال ویڈیو میں ایک کار کے اندر نظر آ رہے ہیں اور بتایا کہ وہ تقریباً 22 ماہ سے قید ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ویڈیو حالیہ ہے۔ دوسری جانب علون اوہیل کی شناخت ان کے اہلخانہ نے کی ہے۔

فروری کی جنگ بندی کے دوران رہا ہونے والے کچھ یرغمالیوں نے بتایا تھا کہ وہ علون اوہیل کے ساتھ قید تھے۔ ان کی والدہ کے مطابق، اوہیل کو سرنگ میں بھوک، زنجیروں اور شدید زخمی حالت میں رکھا گیا تھا۔اگرچہ ویڈیو کی ریکارڈنگ کی تاریخ واضح نہیں، تاہم اس میں 28 اگست کی تاریخ درج ہے۔ یاد رہے کہ اسرائیلی فوج نے 10 اگست کو غزہ سٹی پر بھرپور بمباری شروع کی تھی، جسے اسرائیل نے حماس کا آخری گڑھ قرار دیا ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط، اہم سوالات اٹھا دیے

مریم نواز کا گجرات کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ،متاثرین سے ملاقات

برطانیہ: کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل، یویٹی کوپر وزیر خارجہ مقرر

خیبرپختونخوا میں گورننس کا وجود نہیں رہا، مولانا فضل الرحمان

Shares: