نیوایئرپارٹی سے واپس آنے والی دو لڑکیوں سے جنسی زیادتی
نئی دہلی: بھارتی ریاست آندھر ا پردیش میں نیو ایئر پارٹی سے واپس آنے والی دو خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا نے کے الزام میں ایک 35 سالہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا-
باغی ٹی وی :بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آندھرا پردیش میں دو نوجوان لڑکیاں نیو ایئر پارٹی سے واپس اپنے گھروں کو جا رہی تھیں کہ ایک شخص نے خود کو پولیس افسر ظاہر کرکے تفتیش کیلیے ساتھ سنسان جگہ لے گیا۔
بھارتی جیل میں مسلم جوڑے پر بیہمانہ تشدد
لڑکیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ ہمارے ساتھ ہمارا ایک دوست بھی تھا جسے جعلی پولیس افسر نے مارا پیٹا اور ہم دونوں کو ڈرا دھمکا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بھی بنایا جعلی پولیس افسر نے لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بھی بنائیں اور شکایت درج کرانے کی صورت میں ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے پہلے تو مقدمہ درج کرنے سے انکار کیا تاہم جب علاقہ مکینوں نے احتجاج کیا تو ایف آئی آر درج کرکے ملزم کو حراست میں لے لیا۔
گلوان وادی سے چینی فوج کیجانب سے نیو ایئر پر جاری ویڈیو نے بھارتیوں کو آگ بگولہ…
واضح رہے کہ بھارت میں مسلمان جوڑے کو جیل میں چوری کے شبے میں پولیس نے رات بھر جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا بھارتی ریاست جھارکنڈ کے بوکارو ضلع میں 47 سالہ امانت حسین اور ان کی اہلیہ حاذرہ بیگم کو پڑوس میں چوری کے شبے میں جمعرات کو سمن موصول ہوا تھا جس پر وہ تھانے بلائے گئے اور ان سے بوچھ گچھ کا سلسلہ شروع ہوا۔
بھارت:قوتِ گویائی سے محروم چیمپئن نے حکومتی وعدوں کو بے نقاب کردیا
حسین نے بتایا کہ ایک پولیس والا ہم سے پوچھ گچھ کررہا تھا کہ دریں اثناء ایک اور پولیس والا آیا اور کہا کہ ایسے بات چیت نہیں ہوگی پھر مجھے رسیوں سے باندھا اور مجھے مارنا شروع کردیا جبکہ اہلیہ کو خاتون پولیس اہلکاروں نے بالوں سے پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا انہوں نے مجھے اتنا مارا کہ میرے تلوے ٹوٹ گئے اور مجھ میں کھڑے ہونے کی سکت باقی نہ رہی جبکہ میرے ناخن ادھیڑنے کی بھی کوشش کی گئی۔
عورت کو تکلیف دینا خدا کی توہین کے مترادف ہے: پوپ فرانسس
مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ امانت حسین اچھے کردار کا مالک ہے اور محلے میں عزت دار سمجھا جاتا ہے محلے کے معزز افراد نے امانت حسین کی رہائی کے حوالے سے پولیس تھانے سے رابطہ کیا جس پر دونوں کو جمعے کے دن رہا کردیا گیا تاہم دونوں کی حالت غیر تھی امانت حسین نے تھانے کے ایس ایچ او نوتن مودی پر تشدد کا الزام عائد کیا ہے اور دیگر اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔