امریکی شہر نیویارک کے علاقے بروکلین میں کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہو گئے۔
امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کراؤن ہائٹس کے علاقے میں واقع "ٹیسٹ آف دی سٹی لاؤنج” میں پیش آیا۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔نیویارک پولیس ڈپارٹمنٹ کی کمشنر جسیکا ٹشے کے مطابق فائرنگ ایک تنازع کے بعد ہوئی۔ جائے وقوعہ سے گولیوں کے 36 خول جبکہ قریب ہی ایک اسٹریٹ سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
تحقیقات کے مطابق حملہ آور ایک یا زائد ہو سکتے ہیں، جنہوں نے اتوار کی نصف شب متعدد ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
مودی حکومت کی سب سے بڑی ٹیکس کٹوتیاں، صارفین اور کمپنیوں کو ریلیف
خیبرپختونخوا فلڈ: بونیر سب سے زیادہ متاثر، 313 افراد جاں بحق، ایمرجنسی نافذ
بھارتی جہازوں کے گرنے کے ویڈیو ثبوت ہمارے پاس موجود ہیں، محسن نقوی