نیو یارک میں وزیر خارجہ کی اہم شخصیت سے ملاقات ، دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال

0
74

نیویارک میں جنرل اسمبلی کی مصروفیات کے دوران وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی مالدیپ کے وزیر خارجہ عبداللہ شاہد اور افغانستان کے سابق وزیر خارجہ زلمے رسول کے ساتھ الگ الگ ملاقات ہوئی

دوران ملاقات فلسطین کی صورتحال اور جنرل اسمبلی کے ہنگامی اجلاس کے حوالے سے تبادلہ ء خیال کیا گیا

دونوں شخصیات نے فلسطینیوں پر جاری مظالم کے خلاف بھرپور آواز بلند کرنے اور قیام امن کیلئے سنجیدہ کوششوں پر وزیر خارجہ کی پذیرائی کی

وزیر خارجہ نے دونوں شخصیات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، اس مشکل وقت میں مسلم امہ کی طرف سے مشترکہ لائحہ عمل اپنانے کی ضرورت پر زور دیا

وزیر خارجہ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی صدارت کے حوالے سے دونوں امیدواروں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

Leave a reply