نیوزی لینڈ،سکھ فار جسٹس کو ٌخالصتان ریفرنڈم کی اجازت

khalistan

نیوزی لینڈ نے بھارت کی درخواست کو نظر انداز کرتے ہوئے سکھ فار جسٹس کو خالصتان کے قیام کے لیے ریفرنڈم کی اجازت دے دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق، نیوزی لینڈ کی حکومت کی اجازت سے کل آکلینڈ میں خالصتان کے قیام پر ریفرنڈم ہوگا۔ اس سے پہلے برطانیہ، کینیڈا، اور آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں بھی ایسے ریفرنڈم منعقد ہو چکے ہیں۔ آکلینڈ میں اتوار کے روز ہونے والے اس ریفرنڈم کے لیے مقامی حکومت اور پولیس نے سکھ کمیونٹی کو تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔ ریفرنڈم آکلینڈ کے مرکزی علاقے اوٹی اسکوائر میں منعقد ہوگا، جہاں تیاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

مبصرین کا خیال ہے کہ اس ریفرنڈم کے باعث بھارت اور نیوزی لینڈ کے تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق، بھارتی وزیر خارجہ نے اس معاملے پر نیوزی لینڈ کے وزیر خارجہ سے بات چیت کی ہے۔ نیوزی لینڈ کی وزارت خارجہ نے بھی دونوں ممالک کے وزرائے خارجہ کے درمیان گفتگو کی تصدیق کی ہے۔

Comments are closed.