نیوزی لینڈ:51 نمازیوں کوشہید کرنے والے مجرم کی سزا کیخلاف اپیل

0
34

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں مساجد پر حملوں کے مجرم نے سزا کے خلاف اپیل کردی۔نیوزی لینڈ کے عدالتی حکام کے مطابق برینٹن ٹیرنٹ نے اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کی ہے تاہم ابھی اسے سماعت کیلئے مقرر نہیں کیا گیا ہے۔

تنزانیہ:وکٹوریہ جھیل میں مسافر طیارہ گرکرتباہ

غیرملکی میڈیا کے مطابق 2019 میں کرائسٹ چرچ کی مساجد پر فائرنگ کرکے 51 نمازیوں کو شہید کرنے والے سفید فام نسل پرست مجرم برینٹن ٹیرنٹ نے سزا کے خلاف اپیل کردی۔2020 میں نیوزی لینڈ کی عدالت نے برینٹن ٹیرنٹ کو پیرول کا حق دیے بغیرعمر قید کی سزا سنائی تھی۔

فرانسیسی ماڈل میرین ایل ہیمرنےاسلام قبول کرلیا

وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملزم کی اپیل سے متعلق صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اس کا نام ایسا ہے جسے دہرایا نہیں جانا چاہیے، ہمیں اسے کچھ نہیں دینا چاہیے۔

متحدہ عرب امارات کا کورونا کی تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے 32 سالہ سفید فام انتہاپنسد نے مارچ 2019 میں وسطی کرائسٹ چرچ کی دو مساجد میں سیمی آٹومیٹک گن سے لوگوں کو چن چن کر گولیاں ماری تھیں جس میں 51 افراد کی جانیں چلی گئی تھیں، شہداء میں متعدد پاکستانی بھی شامل تھے۔

مجرم برینٹن ٹیرنٹ نے اس واردات کی سوشل میڈیا پر لائیو اسٹریمنگ کی تھی جس کی ویڈیو نے پوری دنیا کو دہشت زدہ کردیا تھا۔

Leave a reply