نیوزی لینڈ نے بلاوایو ٹیسٹ میں زمبابوے کو باآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔
زمبابوے کی ٹیم نیوزی لینڈ کے پہلی اننگز کے 307 رنز کے جواب میں اپنی دوسری اننگز میں صرف 165 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ میزبان ٹیم نے تیسرے روز 31 رنز 2 وکٹوں کے نقصان سے اننگز کا آغاز کیا، تاہم کھانے کے وقفے کے بعد پوری ٹیم 165 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔شان ولیمز نے سب سے زیادہ 49 رنز بنائے، تافاڈوا نے 27 اور کپتان کریگ ارون نے 22 رنز کی انفرادی اننگز کھیلیں۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ میٹ ہینری اور رکی نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے صرف 8 رنز کا ہدف ملا، جو اس نے ایک وکٹ کے نقصان پر باآسانی حاصل کر لیا۔
مصطفیٰ کھوکھر ریئل اسٹیٹ مافیا ، ایرانی صدر کے دورے کو سبوتاژ کیا جا رہا: عطا تارڑ
غزہ پر اسرائیلی بمباری جاری، 15 شہید، 70 زخمی