قصور: تھانہ الہ آباد کی حدود میں کماد کی فصل سے نومولود بچی برآمد
قصور،باغی ٹی وی (بیوروچیف غنی محمود)تھانہ الہ آباد کی حدود میں کماد کی فصل سے نومولود بچی برآمد
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن ایس ایچ او تھانہ الہ آباد عابد محمود چھینہ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے معصوم انسانی جان کو محفوظ ہاتھوں میں دے دیا اور ایک انسان کی قیمتی جان بچائی ،
گذشہ روزتھانہ الہ آباد کے نواحی علاقہ کوٹ دارا میں کماد کی فصل سے زندہ نومولود بچی برآمد ہوئی تو مقامی لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر ایس ایچ او تھانہ الہ آباد عابد محمود چھینہ نے بچی کو برآمد کرکے تحویل میں لیا جس کی حالت تشویشناک تھی،پولیس نے بچی کو فرسٹ ایڈ دلوانے اور ضروری کارروائی کرنے کے بعد بچی کو المیرا فاؤنڈیشن لاہور روانہ کر دیا
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خان نے ایک نومولود بچی کو ایک فاؤنڈیشن کے حوالے کیا تھا
اہلیانِ علاقہ کا مطالبہ ہے کہ پولیس اس بات کی تفتیش کرے کہ بچی کس کی تھی قوی امکان یہ ہے کہ کسی نے اپنے گناہ کو چھپانے کی خاطر بچی کو پھینکا ہے
اہلیانِ علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ چونیاں بھر میں جتنے بھی لوگ زنا کے کیس میں سزا پا چکے یا جن پر زنا کے کیس چل رہے ہیں ان کو فوری گرفتار کرکے شامل تفتیش کیا جائے اور معلوم کیا جائے ایسے کافرانہ کام کون سرانجام دے رہا ہے،
لوگوں کا کہنا ہے کہ جو لوگ زنا کے مقدمات میں ملوث ہیں ان کو گرفتار کئے بنا تفتیش ادھوری ہے وگرنہ ایسے واقعات ہوتے رہیں گے.