اسلام آباد :عدالتیں اپنےفیصلوں سےپاکستان کوغیرمستحکم کرتی ہیں؟معروف صحافی مرتضٰی سولنگی کی خبرمیں خبرنے پاکستانیوں کو سوچنے پرمجبورکردیا ،اطلاعات کے مطابق پاکستان کے معروف صحافی مرتضیٰ سلنگی نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں لندن سے ایک خبر پاکستان کے سیاسی منظرنامے کو ہلا کر رکھ دے گی۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ آنے والے چوبیس گھنٹوں میں لندن سے ایک قانونی خبر پاکستان کے سیاسی اور ابلاغ عامہ کے منظر پر بجلی بن کر گرے گی جس کا ارتعاش کئی مہینوں اور سالوں تک محسوس کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اس خبر کے لیے انتظار فرمائے۔صحافی کی جانب سے ٹویٹ کیے جانے کے بعد صارفین نے اندازے لگانا شروع کر دئیے۔زیادہ تر صارفین نے کہا کہ یقینا یہ خبر لندن میں موجود سابق وزیراعظم نوازشریف سے متعلق ہو گی۔جبکہ کچھ صارفین نے کہا کہ یہ خبر شہبازشریف کے کیس سے متعلق بھی ہو سکتی ہے۔
خیال رہے کہ برطانوی ایجنسی نے حکومت پاکستان، نیب اورایسٹ ریکوری یونٹ کی درخواست پر تحقیقات شروع کی تھیں جبکہ تحقیقات کے دوران شہباز شریف اور شریف خاندان کے برطانیہ اورمتحدہ عرب امارات میں اکاونٹس کی چھان بین کی گئی۔
عدالت نے شہباز شریف اور ان کے خاندان کو منی لانڈرنگ اورمجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات سے بری کردیا اور منجمد اکاؤنٹس بھی بحال کرنے کا حکم دے دیا۔
تاہم برطانوی عدالت کی جانب سے شہباز شریف اور ان کے خاندان کی بریت کی خبر غلط اور مس رپورٹنگ ہے، کوئی ٹرائل تھا ہی نہیں جو بریت ہوتی،
ادھر ذمہ دار ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ مرتضیٰ سولنگی کے اشارے یہ بتا رہے ہیں کہ برطانوی عدالتیں اپنے فیصلوں سے اب پاکستان میں سیاست سیاست کھیلیں گی اورپھرکرپٹ سابق حکمرانوں کو معصوم عن الخطاقرار دے کرپاکستانی اداروں کے لیے ان مفرور سیاستدانوں کو بیک اپ فراہم کریں گی