‏نیویارک میں وردی کی غنڈہ گردی، آج تیسرا دن ہے کہ یہاں رات کو کرفیو لگ جاتا ہے- گلالئی کی اردو میں ٹویٹ

0
52

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک فوج کے خلاف بکواس کرنے والی گلالئی اسماعیل امریکہ جا کر بھی باز نہ آئی ،گلالئی نے اردو میں ٹویٹ کی ہے کہ ‏نیویارک میں وردی کی غنڈہ گردی، آج تیسرا دن ہے کہ یہاں رات کو کرفیو لگ جاتا ہے-

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گلالئی اسماعیل نے اردو میں ٹویٹ کے ساتھ ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں کرفیو کی خلا ف ورزی پر پولیس ایک شہری کو پکڑ رہی ہے

گلالئی اسماعیل جب پاکستان مخالف ٹویٹ کرتی ہین تو وہ انگلش میں کرتی ہیں لیکن امریکہ میں بیٹھ کر وہ اتنی خوفزدہ ہو گئی ہیں کہ انہوں نے ٹویٹ اردو میں کی ہے تا کہ امریکہ میں کسی کو سمجھ نہ آ سکے اور انکے خلاف کاروائی نہ ہو سکے

گلالئی اسماعیل نے امریکہ میں سیاسی پناہ کی درخواست دے رکھی ہے اور وہ وہاں پر مقیم ہیں لیکن اپنی حرکتوں سے باز نہیں آ رہیں، سیاہ فام کی پولیس کے ہاتھوں ہلاکت کے بعد گلالئی نے امریکہ میں کرفیو کے دوران پولیس کی جانب سے قانون نافذ کرنے پر تنقید کی ہے. اور نیویارک پولیس کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے

امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گلالئی پاکستان ، پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی کرتی تھیں اب امریکہ میں آ کر اس نے یہ کام شروع کر دیا، یہاں سیاسی پناہ ملنے سے قبل امریکہ اس سے ضرور پوچھے کہ وہ ایسا کیوں کر رہی ہے، پولیس امن و امان قائم کر رہی تھی لیکن گلالئی عادت سے مجبور ہو کر تنقید کر رہی تھی.

گلالئی اسماعیل جس نے پاک فوج کیخلاف گھٹیا زبان استعمال کی تھی، وہ رواں برس 19 ستمبر کو بحفاظت امریکہ پہنچ گئی تھی. پاکستان اور پاکستان کی فوج کیخلاف بولنے پر گلالئی کیخلاف عدالت میں کیس بھی چل رہا ہے، لیکن اب وہ امریکہ بھاگ چکی ہیں.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ گلالئی اسماعیل کو جلد سے جلد واپس بلاکر سخت سزا دی جائے. صارفین کی جانب سے یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ جو کوئی بھی پاک فوج کیخلاف بکواس اور گھٹیا زبان استعمال کرے، اسے سزا دی جائے. ایسے ملک دشمنوں کو معافی نہیں ملنی چاہیئے.

گزشتہ برس یکم اکتوبر کو اسلام آباد کی ایک عدالت نے گلالئی اسماعئل کو اشتہاری قرار دیا تھا اور اسکے گھر کے باہر نوٹس چسپاں کرنے کا حکم دیا تھا،

آزادی اظہار رائے لا محدود نہیں، پی ٹی ایم پر پابندی کی درخواست پر سماعت کے دوران عدالت کے ریمارکس

پی ٹی ایم کی طرف سے چیک پوسٹ پر حملے کی تحقیقاتی رپورٹ آ گئی

معلوم ہے پی ٹی ایم کی لیڈر شپ کا این ڈی ایس سے کیا تعلق ہے؟ فوج کو گالی دیکر اپنی نااہلی مت چھپائیں. مراد سعید

واضح رہے کہ پی ٹی ایم کی خاتون رہنما گلالئی اسماعیل کیخلاف سرکار کی مدعیت میں لوگوں کو بغاوت پر اکسانے کے حوالہ سے مقدمہ درج کیا گیا ہے، اس کے خلاف مقدمہ اسلام آباد کے تھانہ کورال میں ایس ایچ او سیف اللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے. ایف آئی آر میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات 6 اور 7 بھی لگائی گئی ہیں۔

ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ گلالئی اسماعیل نے ریاست اور فوج کیخلاف نفرت انگیز اور شرانگیز الفاظ استعال کئے۔ اس نے پشتونوں کو لسانی بنیاد پر ریاست کیخلاف بغاوت اور اکسانے کی کوشش کی۔مقدمے میں تعزیرات پاکستان کی 124 اے، 153 اور 500 اے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔اس سے قبل گلالئی اسماعیل کے خلاف تھانہ شہزاد ٹاؤن میں بھی دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے .محمد ذیشان نامی شہری کی درخواست پر گلالئی اسماعیل کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا گیا۔ گلالئی اسماعیل کے خلاف درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق گلالئی اسماعیل نے فرشتہ کو بنیاد بنا کرجان بوجھ کر پشتون قوم میں نفرت پھیلانے کی کوشش کی اور پاک فوج کے خلاف بھی ہرزہ سرائی کی۔

Leave a reply