چیمپئنزٹرافی کے سلسلے میں ہونے والے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو 2 وکٹوں سےہرادیا۔
نیوزی لینڈ نے 305 رنز کا ہدف 48ویں اوورز میں حاصل کر لیا،ڈیون کانوے 66 اورمارک چیپمین نے47رنز کی اننگز کھیلی،گلین فلپس 46 اورڈیرل مچل نے 36 رنز بنائے۔افغانستان کی جانب سے راشد خان اور نور احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں،واضح رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے بطور مینٹور افغانستان کرکٹ ٹیم کو جوائن کرلیا ہے۔انہوں نے نیوزی لینڈ کیخلاف وارم اپ میچ سے قبل افغان کرکٹرز کو مشورے بھی دیئے۔
دوسری طرف شاہی قلعہ لاہور میں چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کا شاندار انعقاد کیا گیا جس میں سابق و موجودہ کرکٹرز ، آئی سی سی عہدیداروں ودیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا اس ٹورنامنٹ کو دیکھ رہی ہے،پاکستان چیمپئنز ٹرافی کیلئے مکمل طور پر تیار ہے،4ٹیمیں اب تک پاکستان پہنچ چکی ہیں۔انگلینڈ اور آسٹریلیا کی ٹیمیں آئندہ48 گھنٹوں میں پاکستان پہنچیں گی،چیمپئنز ٹرافی کیلئے اسٹیٹ آف دی آرٹ اسٹیڈیم بنائے ہیں،ہمارے ساتھ تعاون کرنے پر آئی سی سی کا شکرگزار ہوں،تمام سیکیورٹی ایجنسیوں، پنجاب اور سندھ حکومت کا بھی شکرگزار ہوں۔
نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مسلم لیگ کا رہنما قتل
بہت ہوا عمران ریاض نےکافی بدنام کر لیا، اب جنگ ہوگی، شیر افضل مروت
مری میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری
چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب،لائٹ شو اور آتش بازی کا شاندارمظاہرہ