نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کے کتنے ارکان کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آگیا، تشویش پھیل گئی

0
28

نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کے کتنے ارکان کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت، تشویش پھیل گئی

باغی ٹی وی :کرونا ٹیسٹ نے پاکستانی ٹیم کو بیرون ملک بھی تنگ کیے ہوئے ہے. نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ میں شامل 54 میں سے 44 ارکان کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آ گئی۔ نیوزی لینڈ حکومت نے پاکستان ٹیم کو ٹریننگ کی اجازت نہیں دی۔

نیوزی لینڈ میں کیے جانے والے ٹیسٹ کے مطابق 10 میں سے 6 ارکان کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت جبکہ 4 کو ہسٹارک (نان انفیکشیس) کیسز قرار دیا گیا۔ ان 10 ارکان کا روزانہ کی بنیاد پر ہیلتھ چیک اپ کیا جارہا ہے جبکہ کوویڈ 19 ٹیسٹ نہیں لیے گئے۔

کرائسٹ چرچ میں موجود 43 ارکان کی چوتھی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کل ہوئی تھی۔ اسکواڈ میں شامل ایک رکن آکلینڈ میں موجود ہیں جہاں ان کی چوتھی کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی گئی۔نیوزی لینڈ کی وزارت صحت نے قومی اسکواڈ کو اپنی 14 روزہ آئسولیشن کی مدت ہوٹل میں ہی پوری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ قومی اسکواڈ آئسولیشن کے دوران ٹریننگ نہیں کرے گا۔

قومی اسکواڈ کو آئیسولیشن میں ٹریننگ کی اجازت ایک بار پھر موخر ہوگئی . نیوزی لینڈ ہیلتھ اتھارٹی نے قومی اسکواڈ کے ٹیسٹ نتائج پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا. نیوزی لینڈ ہیلتھ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ کورونا کے منتقل ہونے کا خطرہ موجودہ ہے.اکستانی قومی ا سکواڈ میں متعدد ایکٹیو کورونا کیسز ہیں.ہم نہیں چاہتے کہ کسی بھی جان کو خطرہ میں ڈالا جائے. عوام کی صحت اور کھلاڑیوں کا تحفظ سب سے پہلے ہے،

Leave a reply