نیوزی لینڈ میں 7.1 شدت کا زلزلہ، سونامی کی وارننگ جاری

0
41

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ میں زلزلے کے شدید جھٹکے،عوام میں خو ف و ہراس پھیل گیا-

باغی ٹی وی: نیوزی لینڈ کے میڈیا کے مطابق کرما ڈیک جزائر میں جمعرات کی صبح آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.1 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز 10 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

ترکی کے زلزلہ زدہ علاقے میں شدید سیلاب کے باعث متعدد افراد ہلاک

پیسیفک سونامی وارننگ سینٹر نے جنوبی بحرالکاہل میں زلزلے کے مرکز سے 300 کلومیٹر دور واقع ساحلوں کے لیے سونامی کی وارننگ جاری کردی۔

نیوزی لینڈ میں شدید زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی، زلزلے سے اب تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

سعودی عرب کا ایران میں جلد بڑی سرمایہ کاری کرنے کا عندیہ

Leave a reply