ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ۵ وکٹ سے شکست دے دی،پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ۳۴۵ نرز سکور کئے،جس کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے اسانی سے ۳۸ گیندوں سے پہلے ہی میچ اپنے نام کر دی، نیوزی لینڈ نے پاکستان کا 346 رنز کا ہدف با آسانی 44 ویں اوورمیں حاصل کرلیا، کیویز کے رچن روینڈرا 97 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ اس کےعلاوہ ڈیرل مچل 59 اور کین ولیمسن 54 رنزبناکرریٹائرڈ آؤٹ ہوئے،جمی نیشم 33 اور ٹام لیتھم نے 18 رنزبنائے۔
پاکستان کے اسامہ میر 2،محمد وسیم،سلمان آغا اور حسن علی نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی۔
پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی تیسری وکٹ 212 رنز پر گر گئی ،نیوزی لینڈ اب تک 27 اوورز کا میچ کھیل چکا ہے
پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری،دوسری وکٹ 190 رنز پر گر گئی ،
پہلی اننگز
ائی سی سی ورلڈکپ كے ورم اپ میچ میں نیوزی لینڈ كے خلاف پاكستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں پر 346 رنز بنالیے۔ پہلے وارم اپ میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ حیدر آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 345 رنز بنائے۔ قومی ٹیم کااغاز خوشگوار نہ ہو سکا، اوپنر امام الحق 10 گیندوں پر محض ایک رن کے مہمان ثابت ہوئے جبکہ عبداللہ شفیق 14 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تاہم کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کی پارٹنر شپ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ محمد رضوان نے شاندار سنچری سکور کی اور 94 گیندوں پر 103 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم نے 84 گیندوں پر 80 رنزبنائے۔ سعود شکیل نے 53 گیندوں پر 75 رنز کی اننگز جڑی۔ عبداللہ شفیق نے 14 ، شاداب خان نے 16، افتخار احمد نے 7 اور امام الحق نے 1 رنز بنایا۔