اسلام آباد(محمد اویس) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی نے سیڈ ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی کا اجلاس چیئرمین سید حسین طارق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ اجلاس میں وزارت قانون کی طرف سے کمیٹی کو سیڈ ترمیمی بل 2024 پر مکمل بریفنگ دی گئی کمیٹی نے سیڈ ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی۔رانا حیات خان نے کہاکہ جعلی بیج بیچنے والوں کی سزا سات سال قید کی جائے،کمیٹی نے سفارش کی کہ کم سے کم سزا تین ماہ ہونی چاہیے، جعلی بیج بیچنے کا جرم ناقابل ضمانت ہونا چاہیے،سزائوں کے ساتھ بیس لاکھ روپے جرمانہ بھی ہوگا۔چوہدری افتخار نذیر نے کہاکہ جعلی زرعی ادویات ایگری کلچر ڈیپارٹمنٹ کی ملی بھگت کے بغیر نہیں بک سکتی سزائیں بڑھانے سے کرپشن بڑھے گی ، وزیر فوڈسیکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہاکہ سیڈ اتھارٹی بنانے کا مقصد کسان کو بہترین بیج کی فراہمی یقینی بنانا ہے، جعلی بیج بیچنے والوں کے لیے سخت سے سخت سزائیں ہونی چاہئیں ، چیئرمین کمیٹی نے کہاکہ جعلی بیچ اور زرعی ادویات بیچنے والوں کو سخت سزا ہونی چاہیئے ، کاشتکار کو فصل تیار ہونے پر پتہ چلتا ہے کہ بیج جعلی تھا۔
کمیٹی نے سیڈ ترمیمی بل 2024 کی منظوری دیدی ۔سیڈ اینڈ سرٹیفکیٹس اتھارٹی کا چیئرمین اور ممبرز کی اہلیت بھی مقررکردی گئی چیئرمین اور ممبر کی اہلیت کا معیار متعلقہ شعبے میں ایم ایس سی اور دس سالہ تجربہ مقرر کردیاجعلی بیج والی کمپنی کو جرمانہ اور قید کی سزادی جاسکے گی جرم ثابت ہونے پر پانچ سے بیس لاکھ روپے جرمانے کی سزا ہوسکے گی جرم ثابت ہونے پر تین ماہ سے سات سال ناقابل ضمانت سزا ہوسکے گی۔اتھارٹی زرعی بیجوں کے معیار اور تصدیق کو یقینی بنائے گی۔
آئینی ترامیم میں کیا ہے؟مسودہ باغی ٹی وی نے حاصل کر لیا
عمران خان نے اشارہ کیا تو بنگلہ دیش کو بھول جاؤ گے،بیرسٹر گوہر کی دھمکی
ہوسکتا ہے جنرل فیض حمید اندر یہ گانا گا رہے ہوں کہ آ جا بالما تیرا انتظار ہے، خواجہ آصف
بل پیش کرنے سے پہلے کابینہ سے منظوری لازمی ہے،بیرسٹر گوہر
وفاقی حکومت کا علیحدہ آئینی عدالت کے قیام کا منصوبہ
پارلیمنٹ کو کوئی بھی آئینی ترمیم کرنے کا اختیار ہے،احسن بھون
لاہور:پاکستان کوکلئیر ویلفیئر آرگنائزیشن کا پہلا باضابطہ اجلاس،اہم فیصلے کئے گئے
پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے