این جی اوز کے خلاف پنجاب حکومت نے کیا بڑا فیصلہ

حکومت پنجاب نے این جی اوز کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے

 

پاکستان میں کن ممالک کی این جی اوز کام کر رہی ہیں؟ اہم خبر آ گئی

باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت نے این جی اوز کے خلاف آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ ایک اجلاس میں کیا، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ ظہوراحمد کے زیر صدارت اجلاس میں فلاحی تنظیموں سےمتعلق اہم فیصلے کئے گئے، اجلاس میں محکمہ سوشل ویلفیئر اورانڈسٹریزکےآفیسرزنے بھی شرکت کی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبہ بھر میں تمام این جی اوز کی نگرانی کی جائے گی.

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب بھر میں تمام این جی اوز کے ریکارڈ، مالی معاملات کی تحقیقات کی جائیں گی، اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر میں تمام غیر رجسٹرڈ فلاحی تنظیموں‌ کو فوری رجسٹرڈ کروانے کا کہا جائے گا اور رجسٹریشن نہ کروانے والی تنظیموں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے گا .

 

واضح رہے کہ پنجاب میں ایسی این جی اوز بھی سامنے آئی ہیں جو صرف کاغذات کی حد تک موجود ہیں مگر انکے بینک اکائونٹس موجود ہیں، زکوۃ اور دیگر فنڈنگ ان کے اکائونٹ میں جاتی ہے جبکہ ایسی این جی اوز کا بھی انکشاف ہوا جو پاکستان کے اند ر مختلف ناموں سے کام کر رہی ہیں، زیادہ تر غیر ملکی فنڈنگ سے چلائی جا رہی ہیں

Comments are closed.