اسلام آباد: وفاقی وزیر مواصلات علیم خان نے کہا کہ این ایچ اے کا 50 ارب روپے کا اضافی ریونیو “ڈیپازٹ اکاؤنٹ” ہوگا-
باغی ٹی وی: وفاقی وزیر مواصلات علیم خان کی زیر صدارت نیشنل ہائی وےاتھارٹی کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں حفاظتی باڑ کے معاملے پرتحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی گئی جو 10 دن میں رپورٹ پیش کرےگی،اجلاس میں سیالکوٹ سے کھاریاں اور راولپنڈی موٹروے کو 4 سے 6 لین بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اس موقع پرعلیم خان نے کہاکہ این ایچ اے کا 50 ارب روپے کا اضافی ریونیو “ڈیپازٹ اکاؤنٹ” ہوگا،فنڈز ضائع نہیں کرنے دیں گے،یہ پیسہ ان منصوبوں پر لگے گا جہاں سے مزید ریونیو حاصل ہو، این ایچ اے کے محصولات میں 400ارب روپے کا اضافہ چاہتا ہوں،اولین ترجیح ایم 6 موٹروے کی تعمیر ہے، سکھر تا حیدرآباد کو کراچی تک بنائیں گے۔
کورونا وائرس، چین نے امریکی سینٹرل انٹیلیجنس کی رپورٹ مسترد کر دی
علیم خان نے کہا کہ جون تک ریونیو ٹارگٹ حاصل ہو گیا تو این ایچ اے اسٹاف کو ایک تنخواہ کا بونس دیں گے،سیکریٹری مواصلات خود معائنہ کریں گے، موٹرویز پرمرمت کا کام فروری میں مکمل کریں،موٹروے ایم ون سے اسلام آباد ائیر پورٹ کو بلا رکاوٹ راستہ فراہم کیا جائے،پاکستان کے قومی روڈ نیٹ ورک کو خطے کا جدید ترین روڈ نیٹ ورک بنانا چاہتے ہیں۔
وفاقی وزیر مواصلات کی ہدایت پر این ایچ اے کی خالی جگہوں کے کمرشل استعمال کیلئے کمیٹی کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔
پیکا ایکٹ کالا قانون ہے جوکسی صورت قبول نہیں ،بیرسٹر گوہر