باغی ٹی وی ،چوک قریشی سے جمشید سہرانی کی رپورٹ ۔نکے تھانیدار کی تھانیداری،ٹرک حادثہ میں جاں بحق بچے کے ورثاء کے معاف کرنے کے باوجود گاڑی چھوڑنے سے انکار
تفصیلات کے مطابق گودر چوک پر حادثہ جس میں ٹرک کے نیچے بچہ آ کر جاں بحق ہو گیا اس حادثے میں شہید ہونے والے بچے کے لواحقین کا کہنا کے کہ حادثات اللہ کی مرضی سے ہوتے رہتے ہیں کوئی جان بوجھ کرکسی کو نہں مارتا نہ کوئی ہماری ان سے دشمنی ہے اس لئے ہم اس ڈرائیوراور گاڑی کےخلاف کوئی قانونی کارروائی نہں کرتے، ہم نے ان کو معاف کر دیا ،لیکن تھانہ چوک قریشی کے طارق اے ایس آئی نے گاڑی کو چھوڑنے سے انکار کر دیا طارق اے ایس نے کہا ہمارا بھی پیٹ ہے ہمارے بھی بچے ہیں ہیمں کچھ دو تو ہم گاڑی چھوڑیں گے ورنہ ہم گاڑی تھانے لے جا رہے ہیں اس موقع پر شوکت حسین نے پولیس والوں سے بات کی اور چھ ہزار پر راضی کر لیا اور چھ ہزار رشوت لے کر گاڑی کو جانے کی اجازت دی ۔لواحقین اور گاڑی والوں کا احتجاج ڈی پی او اور آر پی او سے اس کرپٹ نکے تھانیدار طارق اے ایس ائی کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

Shares: