مزید دیکھیں

مقبول

اسحٰق ڈار کا رواں ہفتے افغانستان کا دورہ طے

وزیر خارجہ اسحٰق ڈار رواں ہفتے افغانستان کا...

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ، بندرگاہوں پر ہزاروں کی تعداد میں کنٹینرز رک گئے

کراچی کی دونوں بندرگاہوں اور کنٹینرز ٹرمینلز پر 36...

ایرانی صوبے بلوچستان میں مسلح افراد کے حملے میں 8 پاکستانی جاں بحق

ایران کے صوبے سیستان بلوچستان میں مسل افراد نے...

پاکستانی لڑکے ندال احمد کا اونیجا سےمحبت کا اعتراف

پاکستانی لڑکے ندال احمد کی محبت میں پاکستان آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کے واپس امریکا جانے کے بعد اب ندال احمد نے اونیجا سےمحبت کا اعتراف کیا ہے-

باغی ٹی وی: حال ہی میں 19 سالہ پاکستانی لڑکے ندال احمد نے غیر ملکی یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اونیجا اینڈریو رابنسن سے اپنی محبت کا اعتراف کیا اور بتایا کہ اب بھی دونوں ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں وہ گزشتہ 2 سے ڈھائی سال سے اونیجا کے ساتھ تعلقات میں ہیں، تاہم اونیجا نے ذاتی طور پر ان سے ملنے کے لیے پاکستان آنے کا فیصلہ کیا تھا۔

ندال احمد نے بتایا کہ اونیجا پاکستان آنے کے بعد تقریباً 3 ماہ تک ایک ہوٹل میں ٹھہری رہیں اس دوران میں اور میرے گھر والے اونیجا کے ساتھ رابطے میں تھے، اونیجا نے یہاں میری والدہ اور بہنوں کے ساتھ شاپنگ بھی کی، اب بھی وہ لوگ رابطے میں ہیں۔

ندال احمد نے اونیجا رابنسن کو چھوڑنے سے متعلق تمام دعوؤں کی تردید کی اور کہا کہ میں نے سنا لوگوں نے کہا ہے کہ میں نے اونیجا رابنسن کو چھوڑ دیا ہے لیکن ایسا نہیں ہے، نہ ہی میں نے اسے دھوکا دیا ہے، ہم اب بھی رابطے میں ہیں، مجھے آپ کوئی ایک ویڈیو بھی ایسی دکھا دیں جس میں اونیجا نے یہ کہا ہو کہ میں نے اسے چھوڑ دیا یا اسے دھوکا دیا ہے، یہ سب اپنی طرف سے کہہ رہے ہیں جس کا حقیقت سے تعلق نہیں ہے۔

ندال نے امریکی خاتون سے شادی کی بھی تردید کی اور کہا کہ ہماری شادی نہیں ہوئی ہے ، مجھے نہیں معلوم کہ اونیجا ایسا کیوں کہہ رہی ہیں ہم دوسرے جوڑوں کی طرح ایک دوسرے سے محبت کرتے ہیں،ہر رشتے میں اتار چڑھاؤ آتے ہیں، ہم مختلف پراجیکٹس پر کام کر رہے ہیں اور جلد ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

خیال رہے کہ کراچی میں کئی ہفتوں تک رہ جانے والی اونیجا اینڈریو رابنسن کو 8 فروری کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے براستہ دبئی امریکا کے لیے روانہ کیا گیا تھا مگر وہ دبئی میں بھی چند ہفتوں تک مقیم رہی تھیں اور ان کی وہاں بھی بنوائی گئی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں۔

مذکورہ خاتون 11 اکتوبر 2024 کو مبینہ طور پر کراچی کے علاقے گارڈن ایسٹ کے رہائشی 19 سالہ ندال احمد میمن کی محبت میں پاکستان پہنچی تھیں، دونوں کے درمیان آن لائن رابطہ تھا، تاہم بعد ازاں لڑکے اور اس کے اہل خانہ نے خاتون سے ملنے سے انکار کردیا تھا۔

خاتون سوشل میڈیا پر اس وقت وائرل ہوئیں، جب جنوری کے آخر میں جعفریہ ڈزاسٹر سیل مینجمنٹ (جے ڈی سی) کے سربراہ ظفر عباس نے ان سے متعلق ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے بتایا تھا کہ خاتون کراچی میں دربدر ہیں اور پھر ان کی ویڈیوز وائرل ہوئیں اور وہ پوری دنیا میں مشہور ہوگئیں۔

پاکستان سے بھیجے جانے سے قبل انہیں کراچی کے جناح ہسپتال کے نفسیاتی وارڈ میں کچھ دن تک زیر علاج بھی رکھا گیا تھا، جہاں خاتون پولیس افسر شبانہ جلبانی ان کی دیکھ بھال پر تعینات تھیں اور ان کے ساتھ بھی امریکی خاتون کی بنوائی گئی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں اب اونیجا اینڈریو رابسن کو نیویارک میں دیکھا گیا، جہاں انہوں نے انٹرویو میں بتایا کہ وہ چار ماہ تک پاکستان میں رہیں، پھر دبئی میں بھی پھنس گئی تھیں لیکن اب نیویارک پہنچ چکی ہیں۔