پاکستان کے اہم خودکار چیک کلیئرنگ سسٹم نیشنل انسٹیٹیوشنل فیسیلیٹیشن ٹیکنالوجیز (نِفٹ) پر بڑا سائبر حملہ
باغی ٹی وی: نِفٹ کے مطابق 16 جون کو ‘نفٹ’ کے سسٹمز کو ہیک کرنےکی کوشش کی گئی اطلاع ملتے ہی حفاظتی اقدامات کے ذریعے فوری طور پر صورتحال پر قابو پالیا گیا جس سے ڈیٹا اور سسٹمز کسی بڑے نقصان سے بچ گئے اسلام آباد اور کراچی میں ڈیٹا سینٹرز متاثر ہونے کے باعث بینکوں کو چیک کلیئرنگ کے عمل کو معطل کرنے کی ہدایت کردی گئی –
Major cyber attack underway on Pakistan’s primary automated clearinghouse for cheques – NIFT’s two data centres in Islamabad & Karachi are down after their severe came under cyberattack – banks have been asked to hold on to today’s clearing (physical cheques)
Updates to follow
— omar r quraishi (@omar_quraishi) June 17, 2023
نِفٹ کے مطابق ہماری ٹیمیں اس حملے کی نوعیت اور کسی بھی ممکنہ خطرے کو سمجھنے کیلئے سائبر حملے کی کوشش کی مکمل چھان بین کر رہی ہیں یہ یقینی بنایا جارہا ہے کہ سروسز مکمل طور پر دوبارہ شروع کرنے سے پہلے سسٹمز محفوظ رہیں 19 جون 2023 بروز پیر کو کلیئرنگ سروسز کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے کام جاری ہے۔
نِفٹ کے مطابق ہم نے سائبر حملے کی کوشش سے منسلک کسی بھی خطرے کو کم کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کیے ہیں۔ ہمارے ڈیٹا، سسٹمز، کلائنٹس اور اسٹیک ہولڈرز کی حفاظت ہماری اولین ترجیح ہے اس چیلنج کے دوران پم پر اپنے غیر متزلزل اعتماد کے لیے اپنے کلائنٹ بینکوں اور صارفین کا تہہ دل سے مشکور ہیں-
واضح رہے کہ نفٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کے ساتھ ادائیگیوں کا نظام آپریٹر ہے، اور اسٹیٹ بینک کے لائسنس کے تحت دو بڑے کاروباروں میں مصروف ہے:
1 – نِفٹ پاکستان کے 43 بینکوں کا چیک کلیئرنگ ہاؤس ہے جہاں ‘امیج بیسڈ کلیئرنگ سروسز’ کے ذریعے سالانہ 46 کھرب روپے کی انٹر بینک چیک ادائیگیاں کلیئر کی جاتی ہیں۔
2 – یہ NIFT ePay کے برانڈ نام کے تحت کارڈ اور اکاؤنٹ پر مبنی مرچنٹ کی ادائیگیوں کے لیے انٹرنیٹ ادائیگی کا گیٹ وے ہے۔