نائجیریا کی وسطی ریاست بینو کے ایک گاؤں یلواتا میں مسلح افراد کے خونریز حملے میں کم از کم 100 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ گزشتہ جمعہ کی شب پیش آیا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق حملہ آور بھاری اسلحے سے لیس تھے اور انہوں نے رات کی تاریکی میں گاؤں پر دھاوا بولا۔ حملے کے وقت دیہاتی اپنی جانیں بچانے کے لیے بھاگ نکلے۔ایک مقامی کسان، فیڈیلس عدیدی، جو حملے کے وقت اپنے خاندان کو محفوظ رکھنے کے لیے انہیں بازار کے ایک کرائے کے کمرے میں منتقل کر چکا تھا، اگلی صبح جب واپس آیا تو اسے اپنی ایک بیوی اور چار بچوں کی جلی ہوئی لاشیں ملیں۔

فیڈیلس کی دوسری بیوی اور ایک بچہ شدید زخمی ہوئے، جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ نائجیریا کی وسطی پٹی میں حالیہ دنوں میں چرواہوں اور کسانوں کے درمیان تصادم کی شدت میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے نتیجے میں ایسے پرتشدد واقعات جنم لے رہے ہیں۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے تصدیق کی ہے کہ یہ ہلاکت خیز حملہ بینو ریاست کے ایک گاؤں میں ہوا جس میں کم از کم 100 جانیں ضائع ہوئیں۔

کراچی سمیت ملک بھر میں شدید گرمی کا راج، بعض علاقوں میں ہلکی بارش

ایران اسرائیل تنازع: پاکستان سے روس جانے والی پہلی مال بردار ٹرین کی روانگی منسوخ

ایسے سرپرائز دیں گے جو لبنان پیجر سازش کو معمولی بنا دیں گے،اسرائیل کی ایران کو دھمکی

Shares: