نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی امام کعبہ سے ملاقات

0
87

نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا جسٹس(ر) سید ارشد حسین شاہ کی امام کعبہ شیخ صالح بن عبد اللہ بن حمید سے ملاقات کی ہے نگران وزیر اعلیٰ ارشد حسین شاہ نے امام کعبہ کو پاکستان آنے پر خوش آمدید کہا، ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا اس دوران ملاقات میں سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی اور مولانا طاہر اشرفی بھی موجود تھے،وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے بات چیت کرتے ہوئے امام کعبہ سے کہا کہ سعودی عرب کی سرزمین سے پاکستانی عوام خصوصی محبت رکھتے ہیں ، پاکستان کے عوام حرمین شریفین سے خصوصی عقیدت رکھتے ہیں.
وزیر اعلیٰ ارشد حسین شاہ نے امام کعبہ اور سعودی سفیر کو خیبر پختونخوا آنے کی دعوت بھی دی. واضح رہے کہ امام کعبہ صالح بن عبداللہ بن حمید 6 روزہ دورے پر پاکستان آئے ہوئے ہیں۔

Leave a reply