نگران حکومت کو کام سے روکنے کی درخواست پر نوٹس جاری

lahore high court

لاہور ہائیکورٹ میں نگران حکومت کو کام سے روکنے اور غیر آئینی قرار دینے کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی

جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں پر سماعت کی .عدالت نے وفاقی حکومت سمیت گورنر پنجاب کو نوٹس جاری کردئیے۔ عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی ۔عدالت نے استفسار کیا کہ اگر الیکشن کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوتا تو حکومت کون چلائے گا ۔ وکیل نے کہا کہ الیکشن نہ ہونے کی صورت میں سابق وزیراعلی ہی برقرار رہیں گے۔حکومت جان بوجھ کر الیکشن نہیں کروا رہی اسمبلی تحلیل ہونے کے بعدآ 90 روز میں الیکشن لازمی کروانے ہوتے ہیں ۔عدالت نگران حکومت کو کام سے روکنے کے احکامات جاری کرے ۔عدالت نگران حکومت کو غیر آئینی قرار دے ۔

دوسری جانب لاہور ہائیکورٹ میں قومی اسمبلی کے حلقہ 108 میں ضمنی الیکشن رکوانے کیلئے درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت فریقین سے 28 مئی جواب طلب کرلیا ،عدالت نے اسی نوعیت کی تمام درخواستیں یکجا کرنے کا حکم دیدیا ،جسٹس شاہد کریم نے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب کی درخواست پر سماعت کی ،فرخ حبیب کی درخواست میں سیکرٹری الیکشن کمیشن، سیکرٹری کیبنٹ اور قومی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے ،فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی کی میعاد ختم ہونے سے 120 دن قبل ضمنی انتخاب نہیں ہو سکتا، قومی اسمبلی کے حلقہ 108 میں الیکشن کمیشن نے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے، قومی اسمبلی کے حلقہ 108 میں الیکشن روکنے کا حکم دیا جائے،

عمران خان کی جاسوسی، آلات برآمد،کس کا کارنامہ؟

آڈیو لیکس، عمران خان گھبرا گئے،زمان پارک میں جاسوسی آلات نصب ہونے کا ڈر، خصوصی سرچ آپریشن

عمران خان کی نازیبا آڈیو لیک ہوئی ہے

میرا پیغام پہنچا دو….فواد چودھری کے کس سے رابطے؟ آڈیو لیک ہو گئی

Comments are closed.