نگران وزیراعظم ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی طلبی

جسٹس شجاعت علی خان نے کہا کہ میں بہت پریشان ہوں
0
50
نگران وزیراعظم ، نگران وزیراعلیٰ پنجاب کی لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی طلبی

لاہور ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کی اشاعت کے کیس میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو 16اکتوبر کو طلب کر لیا،

لاہورہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر توہین آمیز مواد کی اشاعت کے کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس شجاعت علی خان وفاقی حکومت کی جانب سے رپورٹس جمع نہ کرانے پر برہم ہوگئے ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئَے کہا کہ 8 ماہ سے وفاقی حکومت کی رپورٹ نہیں آئی، وکیل وفاقی حکومت نے کہاکہ ہم رپورٹس جمع کروا دیتے ہیں، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آپ یہاں سیر کرنے آئے ہیں کیوں رپورٹ جمع نہیں ہوئی، یہ کیس آپ کا ہے نہ عدالت کا،یہ ہم سب کا کیس ہے

جسٹس شجاعت علی خان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پھر ہم ملک کے چیف ایگزیکٹو کو بلا لیتے ہیں،نگران وزیراعظم آ کر خود جواب دیں لگتا ہے کہ نگران وزیراعظم کے سامنے معاملہ رکھا ہی نہیں گیا،وکیل وفاقی حکومت نے عدالت میں کہا کہ ہمیں مزید مہلت دے دیں،جس پر عدالت نے کہا کہ آپ سنجیدہ ہوتے تو ہمیں کوئی رپورٹ ضرورجمع کراتے،عدالت نے 16 اکتوبر کو نگران وزیراعظم کو پیش ہونے کا حکم دے دیا، عدالت نے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو بھی پیش ہونے کا حکم دیدیا، عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ملک اور صوبے کے چیف ایگزیکٹو پیش ہوکر اپنا موقف واضح کریں اگر وہ ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہیں کرنا چاہتے توعدالت کو لکھ کر دیں،جسٹس شجاعت علی خان نے کہا کہ میں بہت پریشان ہوں

Leave a reply