نگران وزیراعظم کا ہاؤسنگ سوسائٹیز کو گیس کنکشن دینے کا فیصلہ

گھریلو صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ گیس ریٹ 4000 روپے ایم ایم بی ٹی یو چارج کیا جا رہا ہے
0
118
anwar kakar n pm

اسلام آباد: عام انتخابات 2024 سے چار روز قبل نگران حکومت نےہاؤسنگ سوسائٹیز کو گیس کنکشن دینے کا فیصلہ کرلیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق نگران حکومت نے گزشتہ چندسالوں سے گھریلو صارفین کے لیےبند گیس کنکشن کھولنے کابھی فیصلہ کیا ہے، ابتدائی طور پر ملک بھر کی 100 سے زائد ہاؤسنگ سوسائٹیز کو ایل این جی کنکشن دینے کا مجوزہ پلان بنایا گیا ہے اس پر سوئی ناردرن گیس کمپنی نے اپنی ورکنگ مکمل کر لی ہے۔

ذرائع کے مطابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ایک افتتاحی تقریب میں باضابطہ اعلان کریں گے ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں ہونے والی تقریب کے انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے،ذرائع نے بتایا کہ ان ہاؤسنگ سوسائٹیز کو 3600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو ایل این جی دی جائے گی جو کہ فکس ریٹ ہے جبکہ دوسری جانب گھریلو صارفین کے لیے زیادہ سے زیادہ گیس ریٹ 4000 روپے ایم ایم بی ٹی یو چارج کیا جا رہا ہے۔

نمیبیا کے صدر 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا،محکمہ موسمیات

لاہور میں مریم نواز کی حمایت میں شاندار موٹر سائیکل ریلی نکالی

Leave a reply