وزیراعظم شہباز شریف کی سربراہی میں نگران سیٹ اپ کی تشکیل پراتحادی جماعتوں کا اجلاس ہوا

اجلاس میں پی ڈی ایم کے سربراہ،جے یو آئی کے قائد ،مولانا فضل الرحمان، پپی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، اختر مینگل، شاہ زین بگٹی، ایم کیو ایم کے خالد مقبول صدیقی، اسلم بھوتانی اور محسن داوڑ سمیت دیگر شریک ہوئے ،دوران اجلاس نگران حکومت اور نگران وزیراعظم کے لیے مختلف ناموں پرغورکیا گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں نگران وزیراعظم کے لیے شاہد خاقان عباسی، حفیظ شیخ،اسلم بھوتانی، فواد حسن فواد اور دیگر ناموں پرغورکیا گیا

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس حوالے سے مزید مشاورت جاری رکھی جائے گی، ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا،

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے گزشتہ شب اتحادی جماعتوں کے اراکین کو عشائیہ دیا جس میں انہوں نے کہا کہ 9 اگست کو اسمبلی تحلیل کر دیں گے، 15 ماہ میں تمام تنقید کے باوجود ریاست کو بچایاآج ہمارا ضمیر مطمئن ہے کہ ہم نے سیاست کی قربانی دے کر ملک کو بھنور سے نکالا مشکل وقت میں حکومت سنبھالی، ہر طرف خطرات تھے آئندہ چند روز میں ہماری حکومت ختم ہو جائے گی کوشش ہے کہ سب کیلئے قابل قبول نگران سیٹ اپ تشکیل دیا جائے

واضح رہے کہ اسحاق ڈار کا نام نگران وزیراعظم کے طور پر آیا تو پیپلز پارٹی نے اسکی مخالفت کی تھی، نگران وزیراعظم کا نام طے کرنے کے لئے قائد حزب اختلاف راجہ ریاض کی بھی وزیراعظم سے رواں ہفتے ملاقات کا امکان ہے،راجہ ریاض نے نگران وزیراعظم کے لیے پہلے اسحاق ڈار کے نام کی مخالفت کی تھی تاہم بعد میں اس کی حمایت بھی کی، لاہور کے تاجروں کا بھی کہنا ہے کہ اسحاق ڈار کو ہی نگران وزیراعظم بنایا جائے،

بھارت،خواتین کی برہنہ پریڈ کروانے والا گرفتار،سپریم کورٹ کا نوٹس
روپے کی قدر میں 0.47 فیصد کی تنزلی ریکارڈ
عمران خان کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی، ایک اور جے آئی ٹی نے 21 جولائی کو طلب کر لیا۔
عراق؛ سویڈن سفارتخانہ نذرآتش، قرآن کی بے حرمتی پر سفیر کو نکلنے کا حکم
عالمگیر ترین کی موت بارے فرانزک رپورٹ جاری

Shares: