نگران وزیر اعظم کی پنجاب وزیر اعلی محسن نقوی سے ملاقات

0
83

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران صوبے سے متعلق اہم امور پرتبادلہ خیال کیا۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے پنجاب میں امن وامان کے قیام کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات کو سراہا۔
ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم نے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن میں کامیابیوں پر بھی اطمینان کااظہار کیا۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے مابین ملاقات میں پنجاب کی مالی صورتحال بھی زیربحث آئی۔ملاقات میں غیرقانی معاشی سرگرمیوں کیخلاف کریک ڈاؤن پوری قوت سے جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ۔

Leave a reply