نگران وزیراعظم اور وزیر خزانہ کتنے اثاثوں کے مالک؟تفصیلات سامنے آ گئیں

انوار الحق کاکڑ 4 کروڑ 81 لاکھ 82 ہزار 580 روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں
0
200
anwar kakar pm

اسلام آباد: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کے اثاثوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔

باغی ٹی وی : الیکشن کمیشن میں جمع کردہ تفصیلات کے مطابق انوار الحق کاکڑ 4 کروڑ 81 لاکھ 82 ہزار 580 روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں، جن میں 80 لاکھ روپے کی 20 ایکڑ وراثتی زرعی زمین بھی شامل ہے پاکستان چاغی مائننگ لیمیٹڈ میں 50 ہزار کے شیئرز ہیں، نگران وزیراعظم نے 10 تولے سونے کی قیمت 80 ہزار روپے ظاہر کی ہے ، ان کے پاس 2 بینکوں میں 2 کروڑ 20 لاکھ روپے سے زائد ہیں ، جبکہ اپنے اپنے گھر کے فرنیچر کی مالیت 4 لاکھ روپے ظاہر کی ہے۔

دوسری جانب نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کراچی ڈی ایچ اے 6 میں 40 لاکھ روپے مالیت کا گھر، کراچی ڈی ایچ اے میں ایک پلاٹ کی قیمت 1 لاکھ 25 ہزار ظاہر کی ہے ان دونوں اراضی کو والد سے تحفہ ملنا ظاہر کیا ہے، 2 ارب 79 کروڑ روپے کے نیا پاکستان سرٹیفیکیٹ حاصل کر رکھے ہیں، پی ایس او میں 3 لاکھ روپے سے زائد کے شیئرز ہیں، نفع انکم بینک عارف حبیب میں 9 لاکھ 47 ہزار انویسٹ ہیں، ٹریژری بلز میں 10 کروڑ 96 لاکھ روپے جبکہ ٹی ڈی آر بینک الحبیب میں 2 کروڑ 41 لاکھ روپے ظاہر کیے ہیں، ان کے پاس صرف 2 لاکھ روپے مالیت کا سونا فرنیچر کی مالیت 2 لاکھ روپے اور 19 لاکھ 46 ہزار روپے کی نقدی ہے جب کہ بینکوں میں 39 لاکھ 24 ہزار روپے موجود ہیں-

ہیلی کاپٹر کیلئے معیاری فیول کی عدم دستیابی پر نگران وزیراعظم کا سخت نوٹس

علاوہ ازیں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی 2 کروڑ 32 لاکھ روپے کے اثاثوں کے مالک ہیں، ان کے پاس 1 کروڑ 27 لاکھ روپے مالیت کا گھر ہے، گھر کے فرنیچر کی مالیت 10 لاکھ ، ان کی اہلیہ کے پاس اسلام آباد میں 2 گھر 31لاکھ روپے کے، ان کے SMC پرائیویٹ لمیٹڈ میں 25 ہزار روپے کے شئیرز ہیں، ساڑھے 12 لاکھ روپے کی گاڑی ، 4 تولہ سونے کی قیمت 70 ہزار روپے ، ان کی اہلیہ کے پاس 18 لاکھ روپے نقدی موجود ہے، انہوں ںے اپنے پاس 26 لاکھ 93 ہزار روپے کیش ظاہر کیے ہیں، جب کہ بینک میں 3 لاکھ 19 ہزار اور اہلیہ کے پاس بینک میں 1 لاکھ 57 ہزار روپے موجود ہیں۔

آج بھی عمران خان وکٹ کے دونوں جانب کھیل رہاہے،جاوید لطیف

Leave a reply