نگران وزیراعظم ،مجوزہ ناموں میں آصف زرداری کا قریبی ساتھی بھی شامل

0
57
makhdoom

موجودہ حکومت ختم ہونےکو ہے، نگران وزیراعظم کون ہو گا، اس حوالہ سے حکومتی اتحاد کی مشاورت جاری ہے، نگران وزیراعظم کے لئے نام سامنے آ چکے ہیں تا ہم ابھی تک کسی نام پر اتفاق نہیں ہو سکا

حفیظ شیخ کا نام بھی نگران وزیراعظم کے لئے پیش کیا گیا ہے اور قوی امکان ہے کہ حفیظ شیخ ہی وزیراعظم ہوں گے، شاہد خاقان عباسی کا نام بھی سامنے آیا تھا اور شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ جماعت جو فیصلہ کرے گی وہ قبول ہو گا تا ہم وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ شارٹ لسٹ ہونے والے ناموں میں اسحاق ڈار اور شاہد خاقان عباسی کا نام شامل نہیں ہے،

نجی ٹی وی جیو کے مطابق نگران وزیراعظم کے لیے مجوزہ ناموں میں سابق صدر آصف زرداری کے قریبی ساتھی اور سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود کا نام بھی زیر غور ہے ، حکومتی اتحادیوں نے 9 اگست کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سے پہلے نگران وزیراعظم کے نام کا اعلان کر دیا جائے گا،

وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ سابق وزیرخزانہ حفیظ شیخ اور سپریم کورٹ کے ایک ریٹائرڈ جج کا نام شارٹ لسٹ ہونے والوں میں شامل ہے منگل یا بدھ تک نگران وزیراعظم کے نام کا فیصلہ ہوجائے گا

حفیظ شیخ تحریک انصاف کے دور حکومت میں سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر خزانہ اور پھر وفاقی وزیر خزانہ بھی رہ چکے ہیں وہ سینیٹ میں اسلام آباد کی نشست سے تحریک انصاف کے امیدوار بھی رہے انہیں پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے مقابلے میں شکست ہوئی تھی

بھارت،خواتین کی برہنہ پریڈ کروانے والا گرفتار،سپریم کورٹ کا نوٹس
روپے کی قدر میں 0.47 فیصد کی تنزلی ریکارڈ
عمران خان کی مشکلات میں کمی نہ ہو سکی، ایک اور جے آئی ٹی نے 21 جولائی کو طلب کر لیا۔
عراق؛ سویڈن سفارتخانہ نذرآتش، قرآن کی بے حرمتی پر سفیر کو نکلنے کا حکم
عالمگیر ترین کی موت بارے فرانزک رپورٹ جاری

 نگران سیٹ اپ کی تشکیل پراتحادی جماعتوں کا اجلاس

Leave a reply