نگران وزیرِاعظم انوارالحق سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات ہوئی ہے،

ملاقات میں صادق سنجرانی نے وزیرِ اعظم کو وزارت عظمی کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا.چیئرمین سینیٹ نے امید ظاہر کی کہ نگران حکومت الیکشن کمیشن کی شفاف انتخابات کیلئے بھرپور معاونت کرے گی۔ نگران وزیراعظم انوارالحق کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندوں کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے،ملاقات کے موقع پر سابق وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر طلحہ بھی موجود تھے

دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے سابق وزیراعظم،ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت کو فون کیا ہے، نگران وزیراعظم نے چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی،نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے چودھری شجاعت حسین سے کہا کہ کہ سیاسی سفر کی ابتداء آپ کے ساتھ کی اب بھی آپ سے سرپرستی چاہتا ہوں بلوچستان کے حقوق کیلئے آپ نے ہمیشہ آواز بلند کی بلوچستان کے عوام بنیادی حقوق دلانے پر ہمیشہ آپ کے مشکور ہیں قومی،عوامی مسائل کے حل اور ملکی ترقی کیلئے آپ سے رہنمائی کا طالب ہوں

چودھری شجاعت حسین نے انوار الحق کاکڑ کو نگران وزیر اعظم بننے پر مبارکباد دی اور کہا کہ مجھے امید ہے آپ کے دور میں معاشی بہتری آئے گی ملکی مسائل کیلئے تمام سیاسی قوتوں کو ساتھ لے کر چلیں عوام مہنگائی کے ہاتھوں پریشان ہیں، مہنگائی کے تدارک کیلئے فوری اقدامات اٹھائیں

دوسری جانب نگران وفاقی کابینہ 2 مرحلوں میں مکمل کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے، پہلے مرحلے میں نگران وفاقی وزرا آج حلف اٹھائینگے نگران وفاقی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب آج شام 5 بجے ہوگی ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نگران وفاقی وزرا سے حلف لینگے نگران وفاقی کابینہ میں ممکنہ طور پر شامل مرتضی سولنگی،عمر سیف،وقار مسعود،گوہر اعجاز،تابش گوہر،سرفراز بگٹی،محمد علی،مظفر انجھا اور دیگر آج حلف اٹھائینگے، حلف برداری کے لئے کتنی کرسیاں لگانی ہیں ابھی تک کرسیاں لگانے والے بے خبر ہیں

قبل ازیں نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے سابق صوبائی وزیر اور بلوچ قبائلی راہنما نواب جنگیز خان مری کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں نواب جنگیز خان مرّی نے انوار الحق کاکڑ کو وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پرمبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا

دوسری جانب نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ نگران حکومت ملک میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے انعقاد کیلئے بھرپور کوششیں کرے گی، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے نگران وزیراعظم نے امریکہ کے وزیر خارجہ انتونی بلنکن کی طرف سے نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ حکومت امریکہ کے ساتھ شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور علاقے کے استحکام،جمہوریت اورمعاشی خوشحالی کے مشترکہ عزم کو اہمیت دیتی ہے

پولیس افسر و اہلکاروں کو حبس بے جا میں رکھنے کے واقعے کا مقدمہ درج

نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے جڑانوالہ واقعہ کا نوٹس لیا ہے

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی 

Shares: