نگران وزیراعظم سے چینی سفیر کی ملاقات

وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے معاون خصوصی براے سیاحت وصی شاہ کی ملاقات
0
44
cheni sfeer

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے پاکستان میں چین کے سفیر عزت مآب جیانگ زیڈونگ کی ملاقات ہوئی ہے

وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران پُرتپاک استقبال اور شاندار انتظامات پر چینی صدر شی جن پنگ اور چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا ، وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ حالیہ دورہ چین کے دوران جن مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے ان پر عمل درآمد کے لیے پاکستان بھرپور اقدامات اٹھائے گا ،دونوں ملکوں کے درمیان حالیہ معاہدوں کی بدولت چین پاکستان اقتصادی راہداری میں نئے باب کا اضافہ ہو گا،چین کا بیلٹ اینڈ روڈ انشئیٹو پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے،چین اور پاکستان کی دوستی فلک بوس پہاڑوں سے بلند اور گہرے سمندروں سے ذیادہ گہری ہے ،چین پاکستان اقتصادی راہداری سی پیک کے ثمرات سے دونوں ملکوں کے عوام مستفید ہو رہے ہیں، چینی سفیر نے وزیراعظم کو پاکستان کے ترقی اور معاشی استحکام میں چین کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی

دوسری جانب نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے معاون خصوصی براے سیاحت وصی شاہ کی ملاقات ہوئی،اس موقع پر نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں وسیع پیمانے پر سیاحت کے حوالے سے استعداد موجود ہے جس سے بھرپور استفادہ حاصل کرنے کی ضرورت ہے،سیاحت کے فروغ کے لئے وفاق اور صوبوں کو ہم آہنگی سے کام کرنے اور روابط بڑھانے کی ضرورت ہے ،سید وصی شاہ نے وزیراعظم کو وفاقی سطح پر سیاحت کے فروغ کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر بریفننگ دی۔

شہداء لسبیلہ کے خلاف سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا مہم میں کون تھا ملوث؟ سب سامنے آ گیا

خیبرپختونخواہ حکومت کا کمال،تعلیمی اداروں میں اساتذہ کو تنخواہیں نہیں مل رہیں، سوشل میڈیا انفلونسرز کیلئے 87 کروڑ مختص

ہمیں چائے کے ساتھ کبھی بسکٹ بھی نہ کھلائے اورفرح گجر کو جو دل چاہا

فرح خان کتنی جائیدادوں کی مالک ہیں؟ تہلکہ خیز تفصیلات سامنے آ گئیں

بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

سوشل میڈیا پر عمران خان کی کامیابی کا راز فاش

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی دیرینہ دوست فرح گوگی کا ایک اور بڑا سکینڈل منظر عام پر آ

Leave a reply