کے پی کے نگران وزیر اعلی کا سکھ برادری سے تعزیت کا اظہار

نگران وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد اعظم خان سے گزشتہ روز پشاور میں قتل ہونے والے سکھ شہری من موہن سنگھ اور زخمی ترلوک سنگھ کے ورثاء اور دیگر نے ملاقات کی ہے، اس موقع پرنگران صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔ نگران وزیراعلی نے من موہن سنگھ کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتی شہریوں کو نشانہ بنانا انتہائی افسوس ناک ہے، وزیراعلیٰ نے سکھ کمیونٹی اور متاثرہ خاندان سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سکھ برادری کے لوگ انتہائی پرامن اور محب وطن ہیں،قومی تعمیر و ترقی میں اقلیتوں کا کردار قابل ستائش ہے۔
انہوں نے مذید کہا کہ نگران صوبائی حکومت اقلیتوں کے اس کردار کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، شرپسندوں کا اقلیتوں کو نشانہ بنانے کا مقصد ملک میں مذہبی ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا اور ملک کو عدم استحکام پیدا کرنا ہے لیکن ان عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دینگے،
محمد اعظم خان نے کہا کہ حکومت اقلیتوں کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے، اس موقع پر انہوں نے آئی جی پی کو سکھ کمیونٹی کے ساتھ بیٹھ کر ان کے لئے سیکورٹی پلان ترتیب دینے اور سکھ کمیونٹی کے رہائشی اور کاروباری علاقوں میں سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب کے خصوصی اقدامات کی ہدایت جاری کئے،اور سکھ برادری کے قتل ہونے والے من موہن سنگھ اور زخمی ترلوک سنگھ کے خاندانوں میں چیک تقسیم کئے، جس پروفد نے صوبائی حکومت کا ہر مشکل وقت میں ساتھ کھڑے ہونے پر نگران وزیر اعلی کا شکریہ ادا کیا۔

Comments are closed.