نجی ایئر لائن کی غلطی کے سبب لاہور سے کراچی کے بجائے جدہ پہنچ جانے والے متاثرہ شہری نے سندھ ہائی کورٹ میں نجی ایئر لائن کے خلاف درخواست دائر کر دی۔
درخواست گزار شہری ملک شاہ زین نے درخواست میں سول ایوی ایشن و دیگر کو فریق بنایا ہے،درخواست گزار کے وکیل کا اپنے مؤقف میں کہنا ہے کہ نجی ایئر لائن نے شہری کو بغیر پاسپورٹ کراچی کے بجائے جدہ پہنچا دیا، سعودی حکام نے شہری کو دوبارہ لاہور ڈی پورٹ کر دیا تھا، معاملہ ایف آئی اے اور امیگریشن حکام کی نااہلی ہے۔
وکیل نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ معاملے پر جے آئی ٹی تشکیل دے کر ہیومن ٹریفکنگ کی تحقیقات بھی کروائی جائیں۔
صوبائی دارالحکومت لاہور بدحالی کا شکار.تحریر:ملک سلمان
قبل ازیں مسافر شاہ زین نے نجی ایئر لائن کی انتظامیہ کو لیگل نوٹس بھیجا تھا،نوٹس میں کہا گیا تھا کہ نجی ایئر لائن کی سنگین غفلت سے سعودی عرب میں پریشانی کا سامنا ہوا،شہری کا کہنا تھا کہ سندھ کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2014ء کی خلاف ورزی کے تحت نجی ایئر لائن کو نوٹس بھیجا ہے 7 جولائی 2025ء کو نجی ایئر لائن کی لاپروائی کے سبب لاہور سے کراچی کی بجائے جدہ پہنچا بغیر دستاویزات پہنچنے پر سعودی امیگریشن اتھارٹیز کی پوچھ گچھ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑایئر لائن کی غلطی کے باعث اضافی سفری اخراجات برداشت کرنے پر مجبور ہوا۔
صدر ٹرمپ یوکرین کو روس پر حملوں کیلئے اکسانے لگے