مزید دیکھیں

مقبول

سعودی عرب اور ایران کی پاک بھارت ثالثی کیلئے کوششیں

بھارت اور پاکستان کے درمیان بڑھتی ہوئی...

بھارت سے کشیدگی، اسحاق ڈار کا برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی سے رابطہ

بھارت سے کشیدگی کے تناظر میں وزیرخارجہ محمد ...

پاکستان میں گرفتار بھارتی بی ایس ایف اہلکارکے اہلخانہ کی دہائی

بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوان...

یکم مئی مزدوروں کا عالمی دن

یکم مئی مزدوروں کا عالمی دن ضیاء الحق سرحدی، پشاور ziaulhaqsarhadi@gmail.com ...

پی ایس ایل 10،پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

لاہور: پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کے 14 ویں...

راولپنڈی: نجی پلازہ میں آتشزدگی ،25 دکانیں جل کرخاکسترایک شخص جاں بحق

راولپنڈی میں واقع نجی پلازہ میں آگ لگ گئی-

باغی ٹی وی : نجی پلازہ میں لگنے والی آگ 3 پلازوں تک پھیل گئی، خوفناک آتشزدگی کے باعث 25 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں جبکہ آگ میں جھلسنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ریسکیو ذرائع کے مطابق مری روڈ راولپنڈی پرواقع نجی شاپنگ مال میں آگ بھڑک اٹھی، دیکھتے ہی دیکھتے آگ 3 پلازوں تک پھیل گئی۔

ایک پلازے کی دوسری اور تیسری منزل پر 25 دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں جبکہ آگ کے باعث ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہوگیا ریسکیو ٹیمیں اور فائربرگیڈ عملے نے مسلسل 3 گھنٹے کی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا ہے ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہ ہوسکی۔

بھارت: پٹاخوں کی فیکٹری دھماکوں سے تباہ، 8 افراد ہلاک،متعدد زخمی

دوسری جانب بھارت میں پٹاخوں کی فیکٹری دھماکوں سے تباہ ہوگئی جس سے 8 افراد ہلاک،متعدد زخمی ہو گئے پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکوں کا واقعہ ریاست تامل ناڈو کے شہر کرشناگیری میں آج صبح کے وقت پیش آیا میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹاخوں کی فیکٹری میں دھماکے اس قدر شدید تھے کہ عمارت گر گئی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے، دھماکے کے باعث قریبی ہوٹل کی عمارت بھی گرگئی جبکہ مزید 4 عمارتوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔

ملک بھر میں 10 محرم الحرام کےماتمی جلوس رواں دواں،سیکیورٹی کے سخت انتظامات، ریسکیو 1122بھی …

پولیس کے مطابق دھماکوں کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 12 افراد زخمی ہوئے جن کی حالت تشویشناک ہے، زخمیوں کو علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ آگ بجھانے اور ملبے سے لوگوں کو نکلانے کے لیے فائر ٹینڈرز اور ریسکیو ٹیموں نے آپریشن کیا ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے ہوئے افراد کی تعداد کا درست تعین نہیں کیا جا سکتا کیونکہ خدشہ ہے کہ ابھی مزید کچھ لوگ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں جبکہ پولیس نے دھماکوں کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

سرگودھا: 10محرم یوم ِعاشورہ کے موقع پرسرگودھا ریجن سے427 جلوس اور519 مجالس منعقد ہوں گی