نجی سکول نے سالانہ امتحانات لے کر رزلٹ آءوٹ کر دیا

0
37

قصور
پنجاب حکومت نے سردی کے پیش نظر مذید چھٹیاں بڑھا دیں مگر پرائیوٹ سکولوں نے سالانہ امتحان لے کر کل رزلٹ آءوٹ کر دیا
تفصیلات کے مطابق پنجاب گورنمنٹ کی طرف سے موسم کی خرابی اور شدید ٹھنڈ کی بدولت بچوں کو سکول سے 20 دسمبر سے 5 جنوری تک چھٹیاں تھیں جوکہ کل مذید بڑھا کر 12 تک کر دی گئی ہیں 13 جنوری کو سکول کھلیں گے تاکہ بچے شدید موسی اثرات سے بچ سکیں مگر افسوس کچھ پرائیویٹ سکولوں نے نا تو چھٹیاں کیں بلکہ سالانہ امتحانات کروا کر رزلٹ آءوٹ کر دیئے ان میں سے ایک سکول غوری پبلک سکول کھارا ،قصور بائی پاس سے ڈیڑھ کلومیٹر فاصلہ ، نے کل اپنے سکول کے بچوں کا رزلٹ آءوٹ کیا اب وہ بچے کسی اور سکول میں داخل نہیں ہو سکینگے کیونکہ عام طور پر مارچ میں سالانہ امتحانات کے بعد رزلٹ آءوٹ کیا جاتا ہے پھر نئی کلاسیں لگتی ہیں مگر پرائیوٹ سکولوں نے ایسی چال چلی کہ پہلے امتحانات لے کر رزلٹ آءوٹ کرکے بچوں کو مجبور کر دیا کہ وہ اب کسی دوسرے سکول میں داخلہ نا لے سکیں اور ان کا کام چلتا رہے
والدین نے ڈی سی قصور اور سی ای او ایجوکیشن قصور سے نوٹس لے کر ایسے سکول مالکان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے جو چند روپوں کی خاطر بچوں کا مستقبل تباہ کر رہے ہیں

Leave a reply