کراچی میں شاہراہ فیصل پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے نجی ٹی وی چینل کا کارکن جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق نامعلوم گاڑی سوار موقع سے فرار ہوگیا جبکہ گاڑی کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔پولیس کے مطابق واقعہ وائرلیس گیٹ کے قریب پیش آیا، متوفی کی شناخت خالد اقبال کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس حکام کے مطابق حادثے میں زخمی خالد کو فوری طور پرہسپتال منتقل کیا گیا لیکن دوران علاج دم توڑ دیا۔ واضح رہے کہ خالد اقبال نجی ٹی وی چینل پر شفٹ انچارج کے عہدے پر فائر تھا۔ دوسری طرف نارتھ کراچی پاور ہاوس چورنگی میں ڈمپر نے شہری کو کچل ڈالا، متوفی کھنڈو گوٹھ نارتھ ناظم آباد کا رہائشی تھا. کراچی میں پابندی کے باوجود دن میں تیزرفتار ڈمپرموت بانٹنے لگے۔نارتھ کراچی پاور ہاوس چورنگی میں ڈمپر نے شہری کو کچل دیا، واقعے کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپر کو آگ لگادی۔پولیس نے بتایا کہ ڈمپر ڈرائیو کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔فائر بریگیڈ حکام نے بتایا کہ فائر ٹینڈر کی مدد سے ڈمپر میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ جاں بحق موٹر سائیکل سوار نوجوان کی شناخت سفیان کے نام سے ہوئی ہے۔متوفی سفیان کھنڈو گوٹھ نارتھ ناظم آباد کا رہائشی اوگودھرا میں واقع آئی شیئر نامی کمپنی کا ملازم تھا ، جو خداکی بستی میں واقع بھائی کے گھر سے واپس آرہا تھا۔
کراچی :سینٹرل پولیس کی اسٹریٹ کرمنلز کے خلاف کاروائیاں، ایک ہلاک 2 گرفتار








