قصور
چونیاں میں نجی سکول کے استاد کی مار سے معصوم بچے کی آنکھ متاثر ہو گئی،مقدمہ کیلئے درخواست
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے نواحی گاؤں ہرچوکی میں نجی سکول کے استاد کے مبینہ تشدد سے معصوم طالبعلم کی ایک آنکھ ضائع ہوگئی
واقعہ کے بعد متاثرہ بچے کے والد ناصر علی ولد بشیر قوم مغل سکنہ ہرچوکی نے تھانہ صدر چونیاں میں مقدمہ درج کرانے کے لئے باقاعدہ درخواست جمع کرا دی ہے
اہلِیان علاقہ کے مطابق استاد نے بچے پر بے جا تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا اور اس کی ایک آنکھ متاثر ہو گئی
واقعہ منظرعام پر آتے ہی علاقہ مکینوں میں غم و غصے کی لہر دوڑ گئی
متاثرہ بچے کے والد نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری انصاف فراہم کیا جائے اور ذمے دار استاد کو قرار واقعی سزا دی جائے جبکہ شہریوں نے وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات سے نوٹس لینے اور سخت کارروائی کے احکامات جاری کرنے کی اپیل کی ہے